RegionalPosted at: Jan 7 2018 1:08PM سری نگر میں منفی 6 ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات
ڈل جھیل جزوی طور پر منجمد
سری نگر، 7 جنوری (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے تینوں خطوں میں گذشتہ رات شبانہ درجہ حرارت میں غیرمعمولی گراؤٹ درج کی گئی ہے۔ وادی کشمیر اور خطہ لداخ میں ہر ایک جگہ پر رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دونوں خطوں میں اتوار کی صبح بیشتر آبی ذخائر اور پینے کے پانی کی سپلائی لائنوں کو منجمد پایا گیا۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں منفی 6 ڈگری کے ساتھ رواں موسم میں اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔
منفی درجہ حرارت کے باعث سری نگر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق ڈل جھیل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں بشمول ژونٹ کول کو اتوار کی صبح جزوی طور پر منجمد پایا گیا۔
تاہم دن کے وقت اچھی خاصی دھوپ کھلی رہنے کے سبب آبی ذخائر کے منجمد حصے تیزی سے پگھل گئے۔ دوسری جانب خطہ لداخ اور جموں میں بھی شدید شبانہ سردی پائی جارہی ہے۔
جاری۔یو این آئی ظ ح بٹ ۔ ظ ا۔م الف