image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 16:46 Hrs(IST)
Regional

سری نگر میں جموں وکشمیر بنک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز دوسرے دن بھی بند رہا

سری نگر میں جموں وکشمیر بنک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز دوسرے دن بھی بند رہا

سری نگر، 10 جولائی (یو این آئی) سری نگر میں جموں وکشمیر بنک کا کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز جمعے کو مسلسل دوسرے دن بھی بند رہا جہاں گذشتہ روز 27 ملازمین کو کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔
بنک کے کورپوریٹ ہیڈکوارٹرز میں کام کرنے والے ملازمین کا الزام ہے کہ بنک انتظامیہ ان کی سیفٹی کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے۔
ایک بنک ملازم نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا: 'کارپوریٹ ہیڈکوارٹرز میں کام کرنے والے ایک ملازم کا کورونا وائرس ٹیسٹ گذشتہ ہفتے مثبت آیا تھا۔ ایک ہفتے بعد باقی ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے 27 ملازمین کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اگر پہلا کیس سامنے آنے کے فوراً بعد ہی احتیاطی تدابیر اٹھائی جاتیں اور ملازمین کا وقت پر ہی ٹیسٹ کیا گیا ہوتا تو اتنی بڑی تعداد میں ملازمین متاثر نہیں ہوجاتے'۔
انہوں نے کہا: 'ہیڈکوارٹرز کے جس شعبے سے کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اس شعبے کو بند کیا گیا تھا نہ کسی کو رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں جانے کے لئے کہا گیا تھا۔ سب کچھ معمول کی طرح جاری رکھا گیا اور آج نتیجہ ہمارے سامنے ہے'۔
ایک اور ملازم نے بتایا: 'کئی ملازمین نے انتظامیہ سے گزارش کی تھی کہ نمونوں کی رپورٹ آنے تک ہمیں اپنے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی جائے لیکن اس پر کوئی کان نہیں دھرا گیا'۔
انہوں نے کہا کہ بنک انتظامیہ کو جلد بازی سے کام نہ لینے کی بجائے سبھی ملازمین کا ایک بار پھر ٹیسٹ کرانا چاہیے اور رپورٹیں موصول ہونے تک انہیں اپنے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کو پیر کے روز ڈیوٹی پر لوٹ جانے کے لئے کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا: 'بنک ہیڈکوارٹرز کو صرف جمعرات اور جمعے کے لئے بند کیا گیا تھا۔ ہفتے اور اتوار کو بنک کی چھٹی ہوتی ہے'۔
یو این آئی- ظ ح بٹ

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image