RegionalPosted at: May 25 2020 2:57PM جموں کے وکیل کی کورونا سے موت واقع، متوفین کی مجموعی تعداد 22
جموں، 25مئی (یو این آئی) جموں سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کی موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے جموں و کشمیر یونین ٹریٹری میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہوگئی ہے۔
اچاریہ شری چندرا کالج آف میڈیکل سائنسز سدھرا جموں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رویندر رتن پال نے ایک مقامی خبر رساں ادرے کو بتایا کہ ترکوٹہ نگر جموں سے تعلق رکھنے والے 63 سالہ وکیل کا ہسپتال میں موت کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی وکیل کے نمونے چند دن قبل لئے گئے تھے اور اتوار کی شام دیر گئے ان کا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آیا۔
جموں سے تعلق رکھنے والے وکیل کی موت سے جموں و کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 19 کا تعلق کمشمیر سے ہے جبکہ 3 جموں کے رہنے والے ہیں۔
وادی میں کورونا سے اب تک ضلع سری نگر میں سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں جہاں 6 افراد اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔ ضلع اننت ناگ اور بارہمولہ میں چار چار جبکہ بڈگام اور کولگام میں دو افراد کی کورونا کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع بانڈی پورہ میں کورونا سے اب تک ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔
یو این آئی ایم افضل۔ ر ب ۔