image
Wednesday, Dec 4 2024 | Time 07:37 Hrs(IST)
Regional

ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

ڈوڈہ تصادم :میجر(کیپٹن) اور ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق، آپریشن جاری

جموں،16جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین خونین تصادم میں فوجی میجر(کیپٹن) ، ایس او جی جوان سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ہے اطلاعات کے مطابق پیر کی شام آٹھ بجے کے قریب سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ڈوڈہ کے دیسا جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں تاک میں بیٹھے ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک گھنٹے تک شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں فوجی میجر ، ایس او جی جوان سمیت سات اہلکار زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہوئے فوجی آفیسر اور جوانوں کو علاج و معالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے فوجی میجر (کیپٹن) سمیت پانچ اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق زخمی ہوئے مزید دو فوجی جوانوں کی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ منگل کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فوج ، پولیس ، پیرا ملٹری فورس اور پیرا کمانڈوز کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے تاکہ مفرور ملی ٹینٹوں کوجلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔
ان کے مطابق کل شام سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین ایک گھنٹے تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہنے کے بعد دہشت گردوں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکاہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کئی کلومیٹر جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ ایک درجن علاقوں تک وسیع کیا ہے۔
نامہ نگار کے مطابق ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنگلی علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں جبکہ آس پاس رہائش پذیر لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔
دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان نے درمیانی شب ایکس پر لکھا :’ڈوڈہ کے دیسا جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں منگل کی صبح فوج ، پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے سینئر آفیسران جائے وقوع پر پہنچے ۔
معلوم ہوا ہے کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کرنے پر غور وغوض ہو رہا ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق ملی ٹینٹوں حملوں میں غیرمعمولی اضافہ کے پیش نظر جموں صوبے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
مرمو نے معذور افراد میں کاروباری صلاحیت بڑھانے پر زور دیا

مرمو نے معذور افراد میں کاروباری صلاحیت بڑھانے پر زور دیا

نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو معذور افراد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر دارالحکومت میں منعقدہ ایک تقریب میں نیشنل ڈس ایبلٹی امپاورمنٹ ایوارڈ 2024 پیش کیا اور معذور افراد کے درمیان انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کرنے پر زور دیا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے جنسی ہراسانی ایکٹ کے نفاذ کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی

سپریم کورٹ نے جنسی ہراسانی ایکٹ کے نفاذ کو مضبوط بنانے کی ہدایت کردی

نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ خواتین کی جنسی ہراسانی (روک تھام، تحفظ اور ازالہ) ایکٹ-2013 کو پورے ملک میں یکساں طور پر لاگو کرنے میں درپیش چیلنجوں کے پیش نظر کیا ہے، جو خواتین کو ہراساں کرنے سے بچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ضابطہ انصاف گہری سوچ کا نتیجہ، اس کے مرکز میں سزا کے بجائے انصاف ہے: مودی

ضابطہ انصاف گہری سوچ کا نتیجہ، اس کے مرکز میں سزا کے بجائے انصاف ہے: مودی

چنڈی گڑھ، 3 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ وسیع تبادلہ خیال اور غور وخوض کے بعد انڈین جوڈیشل کوڈ اپنی موجودہ شکل میں سامنے آیا ہے اور اس کے نفاذ کے بعد جیلوں سے ایسے ہزاروں زیر سماعت قیدیوں کو رہا کیاگیا ہے، جو پرانے قوانین کے باعث جیلوں میں بند تھے وزیر اعظم یہاں خصوصی طور پر منعقد ایک تقریب میں تین تبدیلی والے نئے فوجداری قوانین - انڈین جسٹس کوڈ، انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ کے کامیاب نفاذ کو قوم کے نام وقف کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت کی بنیاد پر 21 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی خریداری کی منظوری

ضرورت کی بنیاد پر 21 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی سودوں کی خریداری کی منظوری

نئی دہلی،3 دسمبر (یو این آئی) وزارت دفاع نے مسلح افواج کی جدید کاری کو آگے بڑھانے اور انہیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے منگل کو 21,772 کروڑ روپے کے پانچ دفاعی سودوں کی خریداری کو منظوری دی۔

...مزید دیکھیں
نئے قوانین کا مقصد شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے: شاہ

نئے قوانین کا مقصد شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے: شاہ

چندی گڑھ، 3 دسمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹوامت شاہ نے منگل کو کہا کہ نئے فوجداری قوانین کی روح ہندوستانی ہے اور ان کا مقصد ہندوستانی شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔

...مزید دیکھیں
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

کرائسٹ چرچ ،3 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس کاٹ لیے گئے اور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ، پارلیمنٹ کا اسے واپس لینے کا مطالبہ

جنوبی کوریا میں مارشل لاء نافذ، پارلیمنٹ کا اسے واپس لینے کا مطالبہ

سیول، 3 دسمبر (یو این آئی) جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے منگل کو دیر گئے ایک ٹیلی ویژن ہنگامی خطاب میں ملک میں مارشل لاء کا اعلان کیا، لیکن پارلیمنٹ نے اس فیصلہ کو واپس لینے کے مطالبے کے حق میں ووٹ دیا، جس سے بحران کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس کاٹے گئے

03 Dec 2024 | 11:51 PM

کرائسٹ چرچ ،3 دسمبر (یو این آئی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس کاٹ لیے گئے اور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ششی کپور نے رومانوی ہیرو کے طورپر شناخت بنائی

03 Dec 2024 | 8:21 AM

(4دسمبر برسی کے موقع پر)ممبئی،3دسمبر (یواین آئی)مشہور اداکار ششی کپور کا نام ایک ایسے اداکار کے طورپر لیا جائے گا جنہوں نے اپنی رومانوی اداکاری سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کی بھرپور تفریح کی۔

image