image
Sunday, Mar 26 2023 | Time 10:22 Hrs(IST)
Regional

ایف اے اے گھوٹالہ :جموں کے چھ اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپہ ماری

ایف اے اے گھوٹالہ :جموں کے چھ اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپہ ماری

جموں،3 فروری(یو این آئی) فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ (ایف اے اے)پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے جمعے کے روز جموں کے چھ اضلاع میں 37مقامات پر چھاپے مارے جس دوران اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا اطلاعات کے مطابق جمعے کی صبح سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی ) نے جموں کے چھ اضلاع ڈوڈہ ، ریاسی ، راجوری ، سانبہ اور اُدھم پور میں بیک وقت چھاپے مارے  معلوم ہوا ہے کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پرچے قبل از وقت افشاں ہونے کے معاملے میں سی بی آئی نے چھ اضلاع میں 37 مقامات پر چھاپے مارے اور رہائشی مکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی ۔
ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے تالاب تلو جموں اور سانبہ میں سی آر پی ایف کے دو آفیسران کے گھروں کی بھی تلاشی لی جبکہ دو فاریسٹ گارڈوں جن کی شناخت دیپک شرما ساکن جموں اور امریک سنگھ کے بطور ہوئی ہے کے گھروں کو بھی کھنگالا گیا ۔
بتادیں کہ فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پرچے بیس لاکھ روپیہ میں فروخت کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کا اعلان کیا۔
سی بی آئی نے گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں کیس درج کرکے 20ملزمان کو حراست میں لیا۔ گرفتار کئے گئے افراد میں بی ایس ایف میڈیکل آفیسر اور سروسز سلیکشن بورڈ کا سابق ممبر بھی شامل ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ سروسز سلیکشن بورڈ نے چھ مارچ 2022کو جموں وکشمیر میں ایف اے اے اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر تحریری امتحان لیا جبکہ 21اپریل کو منتخب اُمیدواروں کی لسٹ منظر عام پر لائی گئی ۔ لسٹ منظر عام پر آتے ہی اُمیدواروں نے امتحانات کی اعتباریت پر ہی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہاکہ لسٹ میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کو سلیکٹ کیا گیا جو اس بات کی اور اشارہ کررہا ہے کہ اس میں گھوٹالہ ہوا ہے۔
اُمیدواروں کی جانب سے شک و شبہات ظاہر کرنے کے بعد جموں وکشمیر انتظامیہ نے چار نفری کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے ایک ہفتے کے اندر اندر ایل جی انتظامیہ کو بتایا کہ امتحانات میں واقعی دھاندلیاں ہوئی ہیں جس کے بعد ایل جی منوج سنہا نے سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ۔ شا پ۔ 1544

خاص خبریں
ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ایل وی ایل۔

...مزید دیکھیں
فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

پیرس، 26 مارچ (یو این آئی) فرانس کے مغربی کمیون کے سینٹ سولین میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 200 افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

واشنگٹن، 26 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست مسیسیپی کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے کے گڑھ میں میئر کے انتخاب میں جیتنا بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی علامت: مودی

کھڑگے کے گڑھ میں میئر کے انتخاب میں جیتنا بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی علامت: مودی

داونگیرے (کرناٹک)، 25 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گڑھ میں میئر کے انتخاب میں بی جے پی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ کرناٹک میں پارٹی اقتدار میں واپس آ رہی ہے اور ریاست کے عوام ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

...مزید دیکھیں
سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

نئی دہلی،25مارچ(یو این آئی) دہلی کی ٰخصوصی عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار عام آدمی پارٹی (آپ) لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ہفتہ کو آئندہ پانچ اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

...مزید دیکھیں
میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار: راہل گاندھی

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے لوک سبھا سے انہیں نااہل قرار دینے کی کارروائی پر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کے لئے ہفتہ کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے اپوزیشن کو ایک بڑا ہتھیار مل گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
ریاستیں کووڈ اور انفلوئنزا کے معاملات پر نظر رکھیں

ریاستیں کووڈ اور انفلوئنزا کے معاملات پر نظر رکھیں

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کووڈ، انفلوئنزا اور سانس کی شدید بیماریوں پر کڑی نظر رکھنے کو کہا ہے۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

24 Mar 2023 | 4:42 PM

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ فلم اداکار کارتک آریان اس وقت ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ ہی من دھرمیندر نے کارتک کی خوب تعریف کی اور انہوں نے خود کو کارتک کا مداح بتایا ناظرین کے درمیان اداکار کارتک کی بہت زیادہ فین فلوئنگ ہے۔ لیکن فلمی برادری کی طرف سے بھی انہیں اتنا ہی پیار اور سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں دھرمیندر نے کارتک کی ایمانداری اور معصومیت کی تعریف کی تھی۔

image