image
Friday, Mar 29 2024 | Time 15:52 Hrs(IST)
Regional

فاروق عبداللہ کا حریت کانفرنس کی حمایت کا اعلان، کہا ’متحد ہوجاؤ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں‘

فاروق عبداللہ کا حریت کانفرنس کی حمایت کا اعلان، کہا ’متحد ہوجاؤ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں‘

سری نگر، 5دسمبر (یو ا ین آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی حریت کانفرنس کو ایک پرچم تلے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی جماعت (نیشنل کانفرنس) حریت کانفرنس کی موجودہ جدوجہد کے ساتھ ہے۔ فاروق عبداللہ نے پیر کو نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 111ویں سالگرہ کے سلسلے میں سری نگر کے مضافاتی علاقہ نسیم باغ میں واقع اُن کے مقبرہ پرمنعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’میں ان حریت رہنماؤں سے کہتا ہوں کہ وہ متحد ہوجائیں۔ ہم نے اس تحریک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں اپنا دشمن مت سمجھو‘۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حریت رہنماؤں سے کہا کہ وہ کشمیر کی موجودہ تحریک کو آگے لے جائیں۔ انہوں نے کہا ’ہم نے بھی جدوجہد کی ہے اور قربانیاں دی ہیں۔ میں آج آپ کو اس مقدس اور متبرک جگہ سے کہہ رہا ہوں۔ آگے بڑھو، جب تک آپ کا راستہ صحیح ہوگا اور جب تک قوم کی صحیح رہنمائی کرتے رہوگے، ہم آپ کے ساتھ رہیں گے۔ مگر ہم غلط راستے پر چلنے کے لئے تیار نہیں ہیں‘۔ جاری۔یو این آئی- ظ ح بٹ -ایف اے۔م الف

خاص خبریں
گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

گولہ بارود اور ٹارپیڈو لے جانے والے بارج کشتی بحریہ کے بیڑے میں شامل

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی)سمندر میں گولہ بارود، ٹارپیڈو اور میزائلوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والی تیسری بارج کشتی ایل ایس ایم اے-18 جمعرات کو بحریہ کے بیڑے میں شامل ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے شار رینج میں وکرم-1 مداری راکٹ کے اسٹیج-2 کا تجربہ کیا

چنئی، 29 مارچ (یو این آئی) خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں کام کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے وکرم-1 خلائی لانچ وہیکل (جسے کالم-250 کہا جاتا ہے) کے اسٹیج-2 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

کیجریوال نے آمرانہ قوتوں کو چیلنج کیا: سنیتا کیجریوال

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا کہ ان کے شوہر کے خون کے ہر قطرے میں حب الوطنی ہے اور انہوں نے ملک کی بدعنوان اور آمرانہ طاقتوں کو چیلنج کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مختار کا سکہ جرائم کی دنیا سے لے کر سیاست کی راہداریوں تک چلتا تھا

مئو/غازی پور، 29 مارچ (یواین آئی) سابق رکن اسمبلی مختارانصاری کا جمعرات کو باندہ کے سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے:  بحریہ کے سربراہ

قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے: بحریہ کے سربراہ

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے قومی فوجی مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلح افواج میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے ہرایا

29 Mar 2024 | 3:19 PM

ویلنگٹن، 29 مارچ (یو این آئی) کپتان حیدر نائٹ کی 35 رنز کی اننگز اور نیٹ ساویر برنٹ کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بنیاد پر انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو کھیلے گئے پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4 -1 سے جیت لی۔

نغمہ نگار نہیں گلوکار بننے کی تمنا رکھتے تھے آنند بخشی

29 Mar 2024 | 1:05 PM

30 مارچ برسی کے موقع پر جاریممبئی، 29 مارچ (یواین آئی) سدا بہار گیتوں سے سامعین کو دیوانہ بنانے والے بالي ووڈ کے مشہور نغمہ نگار آنند بخشی نے تقریبا چار دہائی تک سامعین کواپنا دیوانہ بنائے رکھا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ وہ نغمہ نگار نہیں بلکہ گلوکار بننا چاہتے تھے۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image