RegionalPosted at: May 19 2017 4:15PM وزیر دفاع کا ایل او سی دورہ: پورا ملک فوجیوں کے ساتھ ۔جیٹلی
سری نگر ، 19مئی (یو ا ین آئی) مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے فوجیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ’پورا ملک اُن کے ساتھ کھڑا ہے‘۔ مسٹر جیٹلی جو یہاں شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس (ایس کے آئی سی سی) میں جمعرات سے جاری ’گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل‘ کے 14 ویں اجلاس کی صدارت کرنے کے سلسلے میں آئے ہوئے ہیں، کو فوج کے سینئر افسران نے 17 مئی کو سری نگر پہنچنے کے ساتھ ہی تفصیلی بریفنگ دی تھی۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسٹر جیٹلی نے آج شمالی کشمیر میں رام پور سیکٹر کے اگلے علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ میں مقیم ڈویژن کے جے او سی میجر جنرل آر پی کلیتابھی مسٹر جیٹلی کے ہمراہ تھے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مسٹر جیٹلی نے لائن آف کنٹرول کی حفاظت پر مامور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرکے اُن کے تحمل، عزم اور قوم کی بے لوث خدمت کی سراہنا کی۔ جاری۔یو این آئی۔ ظ ح بٹ ۔ایف اے۔م الف