image
Friday, Apr 19 2024 | Time 18:52 Hrs(IST)
Regional

سری نگر میں صحافیوں کا نئی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاج، کہا: 'ہماری آواز نہیں گلا ہی گھونٹ دیں'

سری نگر میں صحافیوں کا نئی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاج، کہا: 'ہماری آواز نہیں گلا ہی گھونٹ دیں'

سری نگر، 6 جولائی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں پیر کے روز صحافیوں کے ایک گروپ نے حکومت کی نئی میڈیا پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اس کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پیر کی صبح صحافیوں کے ایک گروپ نے یہاں 'جموں وکشمیر میڈیا گلڈ' کے بینر تلے مشتاق پریس اینکلیو میں جمع ہو کر مذکورہ میڈیا پالیسی، جس کو حال ہی میں نافذ کیا گیا ہے، کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی صحافی 'سرکاری کی میڈیا پالیسی منظور نہیں منظور نہیں، میڈیا پالیسی کو واپس لو واپس لو، سینسرشپ کو ختم کرو ختم کرو' جیسے نعرے لگا رہے تھے جبکہ احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے جن پر 'میڈیا پالیسی' کے خلاف نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر حکومت نے حال ہی میں پچاس صفحات پر مشتمل ایک نئی 'میڈیا پالیسی' نافذ کی ہے جس کے تحت حکومت اخبار، ٹی وی چینلز یا دیگر میڈیا اداروں کی طرف سے شائع، جاری یا نشر ہونے والے مواد کی نگرانی کرے گی اور سرکاری حکام یہ فیصلہ کریں گے کہ فرضی خبر کون سی ہے اور سماج مخالف یا پھر ملک مخالف رپورٹنگ کیا ہے۔
مذکورہ میڈیا پالیسی کے تحت جو میڈیا تنظیمیں فرضی خبریں یا پھر ملک مخالف خبریں شائع کرنے کی مرتکب پائی جائیں گے ان کا رجسٹریشن ختم کر دیا جائے گا، سرکاری اشتہارات بند کر دیے جائیں گے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نئی میڈیا پالیسی میں کسی بھی صحافی کے ایکریڈیشن کے لئے اس کا سیکورٹی چیک لازمی قرار دیا گیا ہے نیز اخبار کے رجسٹریشن اور سرکاری اشتہارات کے حصول کے لئے مالکان، ایڈیٹرز اور دیگر ملازمین کے بیک گراؤنڈ کو چیک کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
حکومت کی 'میڈیا پالیسی' کے خلاف پیر کو ہونے والے احتجاج، جو غالباً صحافیوں کی طرف اس کے خلاف پہلا احتجاج ہے، کے دوران ایک سینئر صحافی نے بتایا: 'پہلے ہم نے پریس ریلیز کے ذریعے حکومت سے کہا کہ وہ مذکورہ میڈیا پالیسی کو واپس لے لیں لیکن حکومت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا اور ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہونا پڑا'۔
انہوں نے کہا: 'حکومت کی میڈیا پالیسی صحافیوں کے خلاف ہے اور ہم اس کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ صحافی لوگوں اور حکومت کے درمیان پل کا کام کرتے ہیں۔ اگر ان سے لکھنے اور بولنے کا حق چھین لیا جائے تو کیا غیر جانبداری رہے گی؟'
مذکورہ صحافی نے کہا کہ نئی میڈیا پالیسی صحافیوں کے کام پر ڈاکہ ڈالنے اور ان کے پر کاٹنے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا: 'اگر صحافیوں کی آواز بند کرنا ضروری ہے تو ہمیں گھروں میں ہی بیٹھنے کے لئے کہہ دیں۔ پالیسی کے مطابق اگر ہمیں کوئی خبر کرنی ہے تو ہمیں پولیس سے رابطہ قائم کرنا ہے۔ کس ریاست یا مالک میں ایسا اندھا قانون ہے؟'
موصوف سینئر صحافی نے کہا کہ اگر حکومت ہند کہتی ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی قانون چلے گا تو جموں وکشمیر کے حوالے سے دوہری پالیسی کیوں اپنائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا: 'ہم حکومت ہند اور بالخصوص جموں وکشمیر حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ نئی میڈیا پالیسی کو فی الفور واپس لیا جائے۔ ابھی یہ ابتدائی مرحلہ ہے۔ ہمیں نہیں پتہ آگے یہ اور کیا کرنے والے ہیں۔ اگر صحافیوں کی آواز کو دبانا ہے تو ہمارے گلے ہی گھونٹ دیں'۔
احتجاج میں حصہ لینے والے ایک اور سینئر صحافی نے کہا کہ 'سرکار نے رواں برس جون میں ایک نئی میڈیا پالیسی لائی ہے جو تمام اخبارات، نیوز چینلز اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ہے'۔
بقول ان کے: 'اس پالیسی میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کو کوئی رپورٹ کرنی ہے تو آپ کو پہلے سرکار اور پولیس سے اجازت حاصل کرنی ہے۔ اگر آپ نے اس کے برعکس کیا تو آپ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، آپ کی رجسٹریشن منسوخ ہوگی اور اگر آپ اخبار چلاتے ہیں تو آپ کے اشتہارات بند کئے جائیں گے'۔
انہوں نے کہا: 'ہمارے کچھ ساتھیوں کے خلاف انہوں نے پہلے ہی مقدمے درج کئے ہیں۔ جس میں ہماری ایک بچی بھی شامل ہیں۔ ہم سرکار کا مائوتھ پیس نہیں بنا چاہتے ہیں۔ ہم سرکار کا مائوتھ پیس بنیں گے تو لوگ ماریں گے۔ اس لئے ہمارے لئے بہتر یہی ہوگا کہ ہم اپنے اخبارات ہی بند کریں'۔
موصوف صحافی کا مزید کہنا تھا: 'ہم آپ کی جمہوریت کے چوتھے ستون ہیں۔ جتنا آپ اہم ہیں اتنے اہم ہم بھی ہیں۔ ہمیں اپنے طریقے سے کام کرنے دیجئے۔ ہمیں پرسکون ماحول میں لکھنے دیجئے'۔
یو این آئی- ظ ح بٹ

خاص خبریں
سہ پہر 3 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 68 فیصد  اور بہار میں سب سے کم 39  فیصد ووٹنگ ہوئی

سہ پہر 3 بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ 68 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39 فیصد ووٹنگ ہوئی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج سہ پہر تین بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ تریپورہ میں 68.35 فیصد اور بہار میں سب سے کم 39.73 فیصد رہا الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انڈمان اور نکوبار جزائر میں 45.48، اروناچل پردیش میں 53.02، آسام میں 60.70، چھتیس گڑھ میں 58.14، جموں و کشمیر میں 57.09، لکشدیپ میں 43.98، مہاراشٹرا میں 53.40، مہاراشٹرا میں 53.40، 42.40 فیصد ، منی پور میں 62.58، میگھالیہ میں 61.95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

انڈیا اتحاد کے ارکان ووٹ بینک کی خاطر عقیدے کو ٹھکرا رہے ہیں: مودی

امروہہ، 19 اپریل (یو این آئی) سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہزاروں برسوں سے چلی آرہی عقیدہ اور عقیدت کو انڈیا اتحاد صرف ووٹ بینک کے لیے مسترد کر رہا ہے دہلی-لکھنؤ قومی شاہراہ سے متصل میدان میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا کہ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں میں یہاں کے کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا  لیکن بی جے پی حکومت ان پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

بنگال میں کوئی انڈیا اتحاد نہیں بلکہ کانگریس اور سی پی آئی ایم بھگوا پارٹی کے ایجنٹ ہیں:ممتا بنرجی

کلکتہ 19اپریل (یواین آئی) وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر کانگریس اور سی پی آئی ایم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگال میں کانگریس اور سی پی آئی ایم ’’انڈیا ‘‘ اتحاد نہیں ہے بلکہ یہ دونوں پارٹیاں اس وقت بی جے پی کی ایجنڈہیںمغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی جیت کی پیش گوئی کرنے والے تمام پری پول سروے جعلی ہیں  بی جے پی کو 200 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

وادی میں بھاجپا کے درپردہ حمایت یافتہ اُمیدواروں کوپہچاننا اور مسترد کرنا ضروری: عمر عبداللہ

سری نگر،19اپریل(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے انہوں نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔

...مزید دیکھیں
صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف ایران اپنا حق دفاع رکھتا ہے: ایرانی سفیر

نئی دہلی،19 اپریل (یو این آئی) اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مسلسل اشتعال انگیزی ایران کے ساتھ جاری جارحیت کے خلاف ایران اپنا دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی حق کا ایران نے استمعال کیا ہے آج یہاں جاری ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی گھناونی فوجی جارحیت اور طاقت کے غیر قانونی استعمال کے جواب میں اقوام متحدہ کے چارٹر، قانون کی حکمرانی کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی پر تاکید کی ہے۔

...مزید دیکھیں
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت ومخالفت نہیں کرتا:مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت ومخالفت نہیں کرتا:مولانا محمد فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 19 اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے صاف لفظوں میں وضاحت کی ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ کبھی کسی سیاسی جماعت کی مخالفت یا حمایت نہیں کرتا یہ وضاحت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے اپنے وضاحتی بیان میں کی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ کے نائب صدر پرو فیسر ڈاکٹر سید علی محمد نقوی کی طرف سے بی جے پی کی حمایت کی بات سامنے آئی ہے یہ ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اسی طرح بہار میں این ڈی اے کی حمایت میں ڈاکٹر خالد انور ایم ایل سی نے بھی بورڈ کے ذمہ داروں کی حمایت کی بات کہی ہے وہ بھی بالکل بے بنیاد ہے اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رفح میں حماس کو شکست دینے کے ہدف پر اتفاق

19 Apr 2024 | 6:49 PM

تل ابیب،19 اپريل (یو این آئی) امریکہ اور اسرائیلی حکام کا "رفح میں حماس کو زیر کرنے" کے موضوع پر اتفاق ہو گیا ہے اور اسرائیلی فریق نے علاقے پر حملوں کے پلان میں "امریکہ کے اندیشوں" کو ملحوظ رکھنے کی رضامندی دے دی ہے وائٹ ہاوس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے قومی سلامتی حکام نے آن لائن اجلاس میں اسرائیل پر ایران کے حالیہ حملے اور رفح پر اسرائیل کے حملہ پلان پر بات چیت کی ہے۔

جو بھی ہو تم خدا کی قسم لاجواب ہو:شکیل بدایوں

19 Apr 2024 | 8:32 AM

(20 اپریل برسی کے موقع پر ..)ممبئی، 19اپریل (یو این آئی) مشہور شاعر اور نغمہ نگار شکیل بدایونی کا اپنی زندگی کے تئیں نظریہ ان کے اس شعر میں پنہاں ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image