image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:50 Hrs(IST)
Regional

شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک

شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں مسلح تصادم، 2 جنگجو ہلاک

سری نگر ، 17 اگست (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں جمعرات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم میں 2 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گریز کے کنڈلون جنگل میں مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے گذشتہ شام مذکورہ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگل میں جمعرات کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا ہوا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ’ سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں کو خودسپردگی کی پیش کی، لیکن انہوں نے یہ پیشکش ٹھکراتے ہوئے سیکورٹی فورسز پر اپنی بندوقوں کے دھانے کھول دیے‘۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے مابین باضابطہ طور پر جھڑپ کا آغاز ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگل میں جاری جنگجو مخالف آپریشن میں تاحال 2 جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’آخری اطلاعات ملنے تک جنگل میں جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں کو آبادی والے علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری مسلح تصادم کے علاقہ کنڈلون جنگل روانہ کردی گئی ہے۔ یو این آئی۔ ظ ح بٹ۔ شا پ۔ 1359

خاص خبریں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 3:41 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image