image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 15:47 Hrs(IST)
Regional

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان

سری نگر،3 فروری (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں اگلے دو ہفتوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے اور گلمرگ سرد ترین جگہ رہی ہے گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہریت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرار منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی15.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
بتادیں کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے اس کے دور اقتدار میں گرچہ بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس دوران سردی میں بتدریج کمی درج ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 1142

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

بغداد، 10 دسمبر (یو این آئی) عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے سفارتی مشنوں کے تحفظ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ عراق کی منظوری کے بغیر امریکی سفارت خانے پر حملے کا کوئی یکطرفہ جواب نہیں دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

ممبئی 10 دسمبر ( یو این آئی ) غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں اضافہ ہونے سے یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے 6.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

10 Dec 2023 | 3:27 PM