image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 22:50 Hrs(IST)
Regional

کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا: فاروق عبداللہ

کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا: فاروق عبداللہ

سری نگر، 13 اکتوبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ میں مہلوک سکول پرنسپل سپندر کور کے انتم ارداس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے کہی فاروق عبداللہ نے سپندر کور کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: 'ہم نے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ کشمیر کبھی پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا۔ یہ بات آپ یاد رکھیں۔ کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ کیوں نہ مجھے بھی گولی ماری جائے'۔
ان کا مزید کہنا تھا: 'ہم نے حوصلہ رکھنا ہے۔ ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ صرف آپ نے نہیں بلکہ ہم سب کو کرنا ہے۔ جب سب بھاگ گئے تو ایک قوم تھی جو یہیں رہی وہ آپ کی تھی۔ ہمیں یہاں رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے۔ مجھے آپ پر فخر ہے۔ آپ نے تب مجھے حوصلہ دیا اُس وقت'۔
بعد ازاں فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں، ہندوئوں ،سکھوﺅں اور عیسائیوں کو مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہنا ہوگا یہی ہماری کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طوفان بپا ہے جس میں لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ اگر اس طوفان کو نہیں روکا گیا تو ہندوستان تباہ ہو جائے گا۔
فاروق عبداللہ نے کہا: 'سارے ہندوستان میں ایک طوفان بپا ہے اور مسلمانوں، ہندوئوں، سکھوں کو بانٹا جا رہا ہے بانٹنے کی اس سیاست کو بند کرنا ہوگا اگر اس کو بند نہیں کیا گیا تو ہندوستان بھی نہیں بچے گا ہم سب کو اکٹھے ہو کر رہنا ہے'۔
کشمیر میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا: 'ہمیں ان کا مقابلہ کرنا ہے، ہمت نہیں ہارنی ہے ان سے ڈرنا نہیں ہے، یہ لوگ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے'۔
دیویندر سنگھ رانا اور سرجیت سنگھ سلاتھیا کے پارٹی سے مستعفی ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا: 'جماعت میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے'۔
بتا دیں کہ 7 اکتوبر کی صبح بائز ہائر سیکنڈری سکول عید گاہ سری نگر کے احاطے میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے اسکول پرنسپل سپندر کور ساکن آلوچی باغ سری نگر اور ان کے ایک ساتھی دیپک چند ساکن جموں کو گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دیا تھا۔
نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گردوارہ شہید بنگا صاحب باغات برزلہ کے دورے کے دوران لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔
اُن کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ٹریجرر سردار شمی اوبرائے، اقلیتی سیل کے کنوینیر جگدیش سنگھ آزاد اور تنویر صادق بھی تھے۔
فاروق عبداللہ نے آنجہانی کور کو خراج عقیدت پیش کیا اور اُن کے لواحقین کے ساتھ شریک غم ہونے کا اظہار بھی کیا ہے۔
یو این آئی- ظ ح بٹ ایم افضل

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہےآگرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو آئے دن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی توہین کرتی ہے۔

...مزید دیکھیں
پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے  پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان مودی کانگریس 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں: جے رام

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعرات کو الزام لگایا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے رجحانات سے پریشان وزیر اعظم نریندر مودی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں کانگریس کے جنرل سکریٹری میڈیا انچارج اور راجیہ سبھا کے رکن جے رام رمیش نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا "انتخابات ہارنے کے خوف سے مسٹر مودی ہمارے 'نیائے پتر ' کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

...مزید دیکھیں
تلنگانہ  میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

تلنگانہ میں مسلم ریزرویشن کو ختم کردیا جائے گا

حیدرآباد 25 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں بی آر ایس اور کانگریس نے مسلم ریزرویشن فراہم کئے ہیں جس کو ختم کردیا جائے گا اور ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور کمزور طبقات کو یہ ریزرویشن فراہم کیا جائے گا انہوں نے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کانگریس ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر نہیں چاہتی تھی جس نے مندر کی تعمیر کے خلاف مقدمات درج کروائے تھے تاہم مودی نے ان مقدمات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

سپریم کورٹ کی 'کیس لسٹ' واٹس ایپ پر دستیاب ہے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے درج مقدمات سمیت کئی دیگر اہم معلومات اب 'واٹس ایپ' پر بھی دستیاب ہوں گی جمعرات کو اس کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا ’’اس چھوٹے سے اقدام کا بہت بڑا اثر پڑے گا انہوں نے کہا "اپنے 75 ویں سال میں سپریم کورٹ نے انصاف تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک اور اقدام شروع کیا ہے  اس سے ملک کے دور دراز کے علاقوں کے لوگ شہری مسائل سے متعلق مقدمات کے بارے میں باآسانی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

این سی پی (ایس پی) نے اپنے منشور میں خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) این سی پی (ایس پی) نے جمعرات کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے خواتین کو ملازمتوں میں 50 فیصد ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے منشور میں ذات پات کی مردم شماری کی بھی حمایت کی اور کسانوں کی بہبود، اپرنٹس شپ کے حقوق کے لیے ایک الگ کمیشن بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے ’شپتھ نامہ' کے عنوان سے جاری منشور میں، این سی پی (ایس پی) نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)، شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی)، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اوردیگر قوانین میں آئینی اصولوں کے ساتھ تبدیلی کی تجویز دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے جمعرات کو مختلف شکایات پر دونوں جماعتوں کو انتخابی مہم کے نوٹس جاری کیے گئے الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کو کانگریس پارٹی اور ہندوستانی مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے  مسٹر بھاردواج اور نئی دہلی لوک سبھا سیٹ سے پارٹی کے امیدوار سومناتھ بھارتی نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹرو اسٹیشنوں پر آنے اور جانے والے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کیے اور ان سے اپیل کی کہ وہ ملک سے آمرانہ حکومت کو ہٹانے کے لیے 25 مئی کو ہونے والے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

...مزید دیکھیں
image