image
Thursday, Oct 17 2019 | Time 03:49 Hrs(IST)
Regional

ہائی وے پابندی پر صوبائی کمشنر کشمیر کا بیان جھوٹ پر مبنی: فاروق عبداللہ

ہائی وے پابندی پر صوبائی کمشنر کشمیر کا بیان جھوٹ پر مبنی: فاروق عبداللہ

سری نگر، 11 جولائی (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کے بیان کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک کی نقل حمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے، کو جھوٹ سے تعبیر کیا ہے۔
انہوں نے کشمیر شاہراہ پر پابندیوں کو مکمل طور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود دیکھا کہ کیسے عام ٹریفک کو جگہ جگہ پر کئی کئی گھنٹوں تک روکا جاتا ہے۔
فاروق عبداللہ نے جمعرات کو یہاں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا: 'میں نے صوبائی کمشنر صاحب کا عجیب بیان دیکھا کہ قومی شاہراہ پر کوئی پابندی نہیں ہے، ارے یار کیوں جھوٹ بولتے ہو آپ لوگ اور کن کے سامنے جھوٹ بولتے ہو، میں نے خود دیکھا کہ لوگوں کو کتنی جگہ روکا جاتا ہے اور انہیں کس طرح روکا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ ہر کسی کے لئے ہے اور اس پر پابندی ہٹ جانی چاہئے۔
قابل ذکر ہے کہ صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یاترا کے پیش نظر جموں۔ سری نگر قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے بلکہ یہ صرف ایک ٹریفک ریگولیشن ہے۔
انہوں نے کہا تھا: 'گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا اور دوسرے پلیٹ فارموں پر قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک کی آمد ورفت کے حوالے سے جو باتیں ہورہی ہیں، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک کی نقل وحمل پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے بلکہ صرف ٹریفک ریگولیشن کا استعمال کیا جاتا ہے'۔
قبل ازیں جموں کشمیر کے آئی جی پولیس ٹریفک الوک کمار کی طرف سے 29 جون کو جاری ایک حکم نامے کے مطابق سالانہ امرناتھ یاترا کے پیش نظر سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر قاضی گنڈ سے ناشری ٹنل تک روزانہ صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک سیول ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکم نامے میں لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس دوران مغل روڑ کا استعمال کرکے سفر کرسکتے ہیں۔
بعد ازاں ریلوے حکام کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ جاری ہوا جس میں کہا گیا کہ کہ امر ناتھ یاترا کے اختتام تک قاضی گنڈ سے بانہال تک ٹرین سروس صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک معطل رہے گی تاہم دیگر ٹریکوں پر ٹرین سروس حسب معمول جاری رہے گی۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ ظ ح بٹ

خاص خبریں
اجودھیا سپریم کورٹ کا فیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کرنے کو تیار

اجودھیا سپریم کورٹ کا فیصلہ خندہ پیشانی سے قبول کرنے کو تیار

اجودھیا،16اکتوبر(یو این آئی) اجودھیا میں متنازعہ بابری مسجد اراضی مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں مکمل ہونے پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے ہندواور مسلم سماج نے بدھ کے روز بیک آواز کہا کہ انھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ متفقہ طورپر قبول ہے۔

...مزید دیکھیں
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 18 نومبر سے شروع ہونے کا امکان

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 18 نومبر سے شروع ہونے کا امکان

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یواین آئی) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اگلے مہینے کی 18 تاریخ سے شروع ہوکر دسمبر کے تیسرے ہفتے چک چلنے کا امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کو عظیم ملک بنانے میں مہاراشٹر کا بہت بڑا تعاون: مودی

ہندوستان کو عظیم ملک بنانے میں مہاراشٹر کا بہت بڑا تعاون: مودی

پانویل، 16 اکتوبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ہندوستان کو عظیم ملک بنانے میں مہاراشٹر کا بہت بڑا تعاون رہا ہے اور ملک نے ریکارڈ فارن ڈائرکٹ اینویسمنٹ ( ایف ڈی آئی )حاصل کیا ہے اور اس کا کافی بڑا حصہ اس ریاست میں آیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اجودھیا معاملے کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

اجودھیا معاملے کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یواین آئی) قدیم تاریخ کے صفحات پلٹتے ہوئے، مذہبی عقائد اور روایات اور آثار قدیمہ کے سوالوں پر بحث کے درمیان اجودھیا میں بابری مسجد ۔

...مزید دیکھیں
چدمبرم کو ای ڈی نے تہاڑ جیل سے گرفتار کیا

چدمبرم کو ای ڈی نے تہاڑ جیل سے گرفتار کیا

نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) نے آئی این ایکس میڈیا گھپلہ معاملہ میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو بدھ کو تہاڑ جیل سے گرفتار کرلیاای ڈی نے ضرورت پڑنے پر مسٹر چدمبرم سے پوچھ گچھ اور انہیں گرفتار کرنے کی عدالت سے اجازت ملنے کے بعد انہیں گرفتار کیا۔

...مزید دیکھیں
اجودھیا تنازع میں معاہدے کی خبر

اجودھیا تنازع میں معاہدے کی خبر

نئی دہلی ، 16 اکتوبر (یو این آئی) سپریم کورٹ میں اجودھیا تنازع کی سماعت کے آخری دن دونوں فریقوں کے درمیان سمجھوتہ ہونے کی اطلاع ہےذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ کے ذریعہ مقرر کردہ ثالثی پینل نے عدالت میں ایک رپورٹ داخل کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ اجودھیا تنازع پر ہندو فریق اور مسلم فریق میں اجودھیا تنازع کے سلسلے میں معاہدہ ہوگیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی شرائط کے مطابق متنازعہ اراضی پر رام مندر کی تعمیر ہو لیکن اس کے بجائے مسجد کے لئے جگہ دی جائےذرائع کے مطابق ، مذہبی مقامات کا قانون 1991 نافذ ہو، جس کے مطابق تمام مذہبی مقامات کی 1947 کی حیثیت برقرار رکھنے کے بارے میں کہا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بھکمری کے دہانے پر پہنچ گیا ملک : کانگریس

بھکمری کے دہانے پر پہنچ گیا ملک : کانگریس

پٹنہ 16 اکتوبر ( یواین آئی ) بہار کانگریس نے عالمی بھوک انڈیکس میں ہندوستان کی قابل رحم صورتحال کو لیکر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھکمری کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔

...مزید دیکھیں

فوجی کی اہلیہ نے انفرادی طور پر گنیز بک میں عالمی ریکارڈبنایا

16 Oct 2019 | 10:35 PM

نئی دہلی،16؍ اکتوبر (یواین آئی) ہندوستانی فوج کے ایک موجودہ کرنل کی اہلیہ کرن اونیال نے 3منٹ میں (ایک ٹانگ سے)263مرتبہ گھٹنےسے مکمل چوٹ لگانے (نی اسٹرائک)اور ایک منٹ میں ایک کے بعد ایک ٹانگ سے مکمل گھٹنے کی 120چوٹیں لگانے (نی اسٹرائک) کا عالمی ریکارڈ قائم کیاہے۔

سائنا اور سری کانت پہلے راؤنڈ میں باہر، سمیر پري كوارٹر میں

16 Oct 2019 | 11:04 PM

اونڈیسے، 15 اکتوبر (یواین آئی) آٹھویں سیڈ ہندوستان کی سائنا نہوال اور كدامبي سری کانت نےناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدھ کو ڈنمارک اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہار کر باہر ہونا پڑا جبکہ سمیر ورما نے پري كوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔

image