image
Friday, Dec 6 2024 | Time 04:39 Hrs(IST)
Regional

ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لوگوں کی خواہشیں مضبوط ہیں: منوج سنہا

ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لوگوں کی خواہشیں مضبوط ہیں: منوج سنہا

سری نگر،4 نومبر (یو این آئی)جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کا ہائی ٹرن آؤٹ جمہوری عمل میں لوگوں کے پائیدار اعتماد کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا: ’تاہم ریاستی درجے کی بحالی کے لئے لوگوں کی خواہشیں مضبوط ہیں‘ ان کا کہنا تھا کہ مستحق کنبوں کو دوسو یونٹ مفت بجلی فراہم کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو اسمبلی کے پہلے سیشن سے اپنے پہلے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’ہم یہاں ایک دہائی کے بعد منعقد ہونے والے کامیاب انتخابات کے بعد جمع ہوئے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ان انتخابات میں خاص طور پر ان خطوں میں زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ جو روایتی طور پر علیحدگی پسند جذبات کی وجہ سے مکمل طور پر حصہ نہیں لے سکتے تھے بہت حوصلہ افزا تھا تاہم ریاستی درجے کی بحالی ایک مضبوط خواہش ہے‘۔
مسٹر سنہا نے کہا: ’وزیر اعظم نریندر مودی نے جلد از جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے‘۔
انہوں نے کہا: ‘ میری حکومت ریاستی درجے کی بحالی کے لیے کوششیں کرے گی اور ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی‘۔
ان کا کہنا تھا: ’وزراء کی کونسل نے حال ہی میں ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے جس میں ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے یہ اجتماعی مرضی کی عکاسی کرتا ہے اور اس کے حصول کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرنا ہوگا‘۔
ایل جی نے اپنے خطاب میں کہا: ’لوگوں کو حکومت کے ساتھ بہت امیدیں وابستہ ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو چاہئے کہ وہ لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کریں‘۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سیاسی طور پر مزید بااختیار بنانے کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
ان کا کہنا تھا: ’میری حکومت مستحق کنبوں کو 200 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس کے لئے طریقہ کار پر کام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ہائیڈل الیکٹرک کے وسائل سے فائدہ اٹھا رہے ہی اور جموں و کشمیر 2026 تک بجلی میں خود کفیل ہو جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی سوریہ گھر اسکیم (پی ایم ایس جی ایس) کے تحت تمام سرکاری عمارتوں میں جلد ہی شمسی چھتوں پر بجلی کے کنکشن ہوں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کشمیری تارکین وطن پنڈتوں کی وادی میں بحفاظت واپسی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے گی اور کشمیری مہاجر ملازمین کو محفوظ رہائش فراہم کرے گی۔

یو این آئی - ایم افضل

خاص خبریں
مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دیوندر فرنویس اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

ممبئی 5 دسمبر (یو این آئی )دیویندر فڑنویس نے آج شام ممبئی تاریخی آزاد میدان میں تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی اپنے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھایا ۔

...مزید دیکھیں
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) سنبھل کے معاملے پر لوک سبھا میں کانگریس اراکین کی زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج ایوان میں ریلوے ترمیمی بل 2024 کا جواب نہیں دے سکے اور دو بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی دو بار ایوان کے التوا کے بعد سہ پہر تین بجے جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی ، کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ کسی بھی رکن کو بیج لگا کر ایوان میں نہیں آنا چاہئے مسٹر برلا نے کہا کہ رول 349 کے مطابق کسی بھی رکن کو بیج لگاکر ایوان میں نہیں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے علاوہ کوئی بھی رکن کوئی اور نشان یا بیج لگاکر ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا اسپیکر نے کہا کہ ایسا کرنے والا حکمران جماعت کا رکن ہو یا اپوزیشن کا، وہ سب کو بیج لگانے سے منع کریں گے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

نئی دہلی،5دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

سلہٹ، 05 دسمبر (یو این آئی) کپتان گیبی لوئس (60)، لی پال (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار اننگز کے بعد اورلا پرینڈرگاسٹ اور آرلین کیلی (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی۔

...مزید دیکھیں
image