image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 17:36 Hrs(IST)
Regional

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ایک بار پھر خانہ نظر بند، پریس کانفرنس ناکام بنا دی گئی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ایک بار پھر خانہ نظر بند، پریس کانفرنس ناکام بنا دی گئی

سری نگر، 27 نومبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو جمعے کے روز مبینہ طور اپنی رہائش گاہ پر ایک بار پھر نظر بند کر دیا گیا تاہم جہاں جموں و کشمیر پولیس محبوبہ مفتی کو نظر بند کرنے سے انکار کر رہی ہے وہیں اسی محکمے کے اہلکاروں نے نامہ نگاروں کو موصوفہ کی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا: 'پی ڈی پی لیڈر محترمہ محبوبہ مفتی نظر بند نہیں ہیں۔ ان سے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنا دورہ پلوامہ ملتوی کرنے کی گزارش کی گئی تھی'۔
محبوبہ مفتی نے جمعے کو سہ پہر تین بجے اپنی گپکار رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے نامہ نگاروں کو موصوفہ کی رہائش گاہ کے نزدیک جانے کی اجازت نہیں دی۔
محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بی جے پی کے وزرا اور ان کے حواری وادی کے گوشہ وکنار میں گھوم رہے ہیں لیکن صرف ان کے معاملے میں سیکورٹی ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری بیٹی التجا مفتی کو بھی خانہ نظر بند رکھا گیا ہے تاکہ وہ پارٹی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کے گھر نہ جاسکے۔
موصوفہ نے جمعے کی صبح اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: 'مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ گذشتہ دو دنوں سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی کے وزرا اور ان کے حواری وادی کے گوشہ وکنار میں گھوم رہے ہیں لیکن صرف میرے معاملے میں سیکورٹی ایک مسئلہ ہے'۔
انہوں نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہا: 'ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو دلاسہ دینے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو بھی نظر بند رکھا گیا ہے کیونکہ وہ بھی وحید کے گھر جانا چاہتی تھیں'۔
بتادیں کہ پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمان پرہ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز دلی میں گرفتار کیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے جمعے کے روز نامہ نگاروں کو محبوبہ مفتی کی طرف سے بلائی جانے والی پریس کانفرنس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔
موصوفہ نے اس ضمن میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'پریس کو سری نگر میں واقع میری رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی باوجودیکہ میری نظر بندی کے متعلق کوئی بھی تحریری حکمنامہ جاری نہیں ہوا ہے۔ کشمیر ایک کھلی جیل ہے جہاں کسی کو بھی اظہار رائے کی اجازت نہیں ہے'۔
انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کل ہونے والے ہیں اور ظاہر ہے کہ انتظامیہ خوف و ڈر کے بل پر اپوزیشن کو دبانا چاہتی ہے۔
یو این آئی ایم افضل۔ ظ ح بٹ

خاص خبریں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کوسبوتاژ کیا : عمر عبداللہ

سری نگر،28مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کہاکہ مرکزی وزیر داخلہ کو 10سال حکومت کرنے کے بعد الیکشن قریب آتے ہی افسپا کی منسوخی یاد آئی لیکن دو بار حکومتی معیاد پوری کرنے کے دوران ان لوگوں کو اس کالے قانون کی منسوخی کا خیال نہیں آیا۔

...مزید دیکھیں
مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

مالی سال کے آخری دن مارکیٹ گلزار

ممبئی 28 مارچ (یو این آئی) دنیا کے بڑے مرکزی بینکوں کی جانب سے سود کی شرحوں میں کمی کرنے کی امید میں عالمی منڈی میں مثبت رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ملک کی اقتصادی ترقی کے تخمینے میں اضافہ اور آر بی آئی کے متبادل سرمایہ کاری فنڈ (اے آئی ایف) میں قرض دہندگان کے سرمایہ کاری کے اصولوں میں نرمی کے بعد مالی حالت میں بہتری کے باعث ہمہ گیر خریداری کی وجہ سے رواں مالی سال کے آخری کاروباری دن آج اسٹاک مارکیٹ گلزار رہی۔

...مزید دیکھیں
دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

دہشت گرد امریکی ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں

راولپنڈی 28 مارچ (یو این آئی) تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچستان لبریشن آرمی اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں امریکی ساختہ ہتھیاروں سے پاکستان کے خلاف حملے کر رہی ہیں۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image