image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 12:42 Hrs(IST)
Regional

منوج سنہا نے سری نگر میں 250 سو کروڑ روپیوں کی لاگت کے تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

منوج سنہا نے سری نگر میں  250 سو کروڑ روپیوں کی لاگت کے تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

سری نگر،19 مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر کے مضافاتی علاقہ سمپورہ میں اتوار کے روز 250 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والے غیر ملکی سرمایہ کاری کے پہلے تجارتی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا تین سو کنال اراضی پر محیط اس کمپلیکس کے لئے خلیجی ملک متحدہ عرب امارات کے 'امار' گروپ نے سرمایہ کاری کی ہے تقریب کے حاشیئے پر موصوف لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ جموں و کشمیر کے لئے تاریخی دن ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 'امار' گروپ نے سری نگر کے سمپورہ میں 10 لاکھ مربع فٹ رقبے پر 250 کروڑ روپیے کے لاگت کا تجارتی مال قائم کرنے پر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا: 'یہ فخر کا لمحہ ہے اور امار گروپ جموں اور سری نگر میں آئی ٹی ٹاوروں کے قیام کے لئے بھی سرمایہ کاری کرے گا اور مجموعی طور یہ پانچ سو کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری ہوگی'۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سے یہاں روز گار بھی بڑے گا اور جموں وکشمیر خاص طور پر سری نگر کے لوگوں کی جو لمبے عرصے سے امیدیں تھیں وہ پوری ہوں گی۔
قبل ازیں منوج سنہا نے تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ امار گروپ کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری ابھی شروعات ہی ہیں۔
انہوں نے امار گروپ سے اس تجارتی کمپلیکس کی تکمیل کو مختصر وقت میں یقینی بنانے کی تاکید کی۔
ان کا کہنا تھا: 'جموں وکشمیر میں کچھ لوگ منفی ذہنیت رکھتے ہیں اور حکومت کی پالسیوں کو لگاتار تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ ان لوگوں کو یونین ٹریٹری میں ہو رہی بڑے پیمانے کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے'۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر نے 5 اگست 2019 کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا: 'سرکاری اراضی پر کچھ لوگوں نے ناجائز قبضہ کیا تھا جس کو بازیاب کیا گیا'۔
ان کا کہنا تھا کہ باز یاب شدہ اراضی کو صنعتی کارخانوں، کھیل کے میدانوں اور قبرستانوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

یو این آئی ایم افضل

خاص خبریں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

خرطوم، یکم اپریل (یو این آئی) شمالی سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم چودہ افراد کی موت اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

تل ابیب، یکم اپریل (یو این آئی) اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6  ارب  ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6 ارب ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

(سلگ اور سرخی درست کرتے ہوئے)
واشنگٹن، یکم اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یوکرین کے لیے 48 ماہ کے واسطے 15.6 ارب ڈالر کے نئے مالیاتی انتظام کو منظوری دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج ایف آئی آر میں سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کو ضمانت کی ​​درخواست جمعہ کو خارج کر دی ۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے مانسا میونسپلٹی کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

شاہ نے مانسا میونسپلٹی کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

گاندھی نگر، 31 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کی مانسا میونسپلٹی کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں

راشد نے چنئی کا کھیل خراب کیا، گجرات ٹائٹنز پانچ وکٹوں سے جیت گیا

01 Apr 2023 | 12:14 AM

احمد آباد، 31 مارچ (یو این آئی) زبردست گیند بازی (26 رن پر دو وکٹ) کے بعد میچ کے اہم لمحات میں لگاتار دو گیندوں پر چوکے اور چھکے لگا کر راشد خان نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا افتتاحی میچ چنئی سپر کنگز کے جبڑے سے چھین کر دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کو پانچ وکٹوں سے جیت دلائی۔

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image