image
Sunday, Jul 3 2022 | Time 04:00 Hrs(IST)
Regional

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شیخ پورہ بڈگام میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ملاقات کی

سری نگر، 23 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام پہنچے اور وہاں احتجاج پر بیٹھے کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کی۔
معلوم ہوا ہے کہ اس ملاقات کے دوران کشمیری پنڈتوں نے اپنے مسائل ایل جی کے سامنے رکھیں ۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پیر کی شام کو شیخ پورہ بڈگام گئے اور وہاں پر پنڈت کالونی میں احتجاج پر بیٹھے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے کافی دیر تک کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ گفت وشنید کی اور اُنہیں یقین دلایا کہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔
توقع کی جارہی ہے کہ ایل جی کی کشمیری پنڈت ملازمین کے ساتھ ملاقات کے بعد وہ اپنا احتجاج ختم کریں گے۔
بتادیں کہ راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈت مسلسل تیرہ روز سے احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اُنہیں جموں تبدیل کیا جائے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ۔ شا پ۔ 1937

خاص خبریں
بائے بائے مودی۔حیدرآباد میں ریلی

بائے بائے مودی۔حیدرآباد میں ریلی

حیدرآباد 2جولائی(یواین آئی)حیدرآباد میں بی جے پی کے دوروزہ قومی عاملہ کے اجلاس کے موقع پر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے بائے بائے مودی ریلی نکالی گئی۔

...مزید دیکھیں
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2379 ایکٹو کیسز کا اضافہ

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2379 ایکٹو کیسز کا اضافہ

نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس وبا کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2379 کے اضافے کے ساتھ فعال معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 109568 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان  چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے: دھرمیندر پردھان

ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے: دھرمیندر پردھان

حیدرآباد، 2 جولائی (یو این آئی) تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان چوتھے صنعتی انقلاب میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے اور آئی آئی ٹی حیدرآباد عالمی سطح پر برانڈ انڈیا کی تعمیر اور بہتر و خوشحال مستقبل بنانے میں ، خاص طور پر امرت کال کے دوران ، اہم کردار ادا کرے گا۔

...مزید دیکھیں
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں آمنے سامنے

دروپدی مرمو اور یشونت سنہا صدارتی انتخاب میں آمنے سامنے

نئی دہلی، 02 جولائی (یو این آئی) صدارتی انتخاب میں دستبرداری کی مدت ختم ہونے کے بعد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی امیدوار دروپدی مرمو اور اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یشونت سنہا کے درمیان سیدھا مقابلہ طے پایا ہے۔

...مزید دیکھیں
دہلی سے کارگل تک فوج اور فضائیہ کی سائیکل مہم

دہلی سے کارگل تک فوج اور فضائیہ کی سائیکل مہم

نئی دہلی، 02 جولائی (یو این آئی) فوج اور فضائیہ کی مشترکہ سائیکلنگ ٹیم ہفتہ کو ایک خصوصی آپریشن میں کارگل کے لئے روانہ ہوئی اور 24 دنوں میں 1600 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

...مزید دیکھیں
سپائس جیٹ پرواز کے بعد دھوئیں کی وجہ سے  دہلی واپس لوٹ گئی

سپائس جیٹ پرواز کے بعد دھوئیں کی وجہ سے دہلی واپس لوٹ گئی

نئی دہلی، 2 جولائی (یو این آئی) دہلی سے جبل پور کے لئے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد اسپائس جیٹ کی پرواز ہفتہ کی صبح واپس لوٹ گئی جب عملے کے اراکین نے ٹیک آف کے بعد طیارے کے اندر سے دھواں اٹھتے دیکھا۔

...مزید دیکھیں
راہل کا فرضی ویڈیو جاری کرنے پر بی جے پی معافی مانگے، ورنہ کارروائی ہوگی: کانگریس

راہل کا فرضی ویڈیو جاری کرنے پر بی جے پی معافی مانگے، ورنہ کارروائی ہوگی: کانگریس

نئی دہلی، 02 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کا فرضی ویڈیو جاری کرنے پر معافی مانگے ورنہ اس ویڈیو کو مشترک کرنے والے اس کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
شہنشاہ مکالمات، ’ راج کمار ‘بالی ووڈ  کے تنہا  راجکمار تھے

شہنشاہ مکالمات، ’ راج کمار ‘بالی ووڈ کے تنہا راجکمار تھے

02 Jul 2022 | 10:19 AM

نئی دہلی،2؍ جولائی (یو این آئی) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے بھی انہیں ’راجکمار‘کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شہشاہ کل بھوش پنڈت عرف راج کمار ۔

image