RegionalPosted at: Jul 22 2019 3:17PM راجوری میں ایل او سی پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ
جموں، 22 جولائی (یو این آئی) جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف نٹرول پر پیر کی صبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔
ایک فوجی ترجمان کے مطابق راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرل پر پیر کی صبح پاکستانی فوج نے بلا اشتعال چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرکے فائرنگ شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج بھی بھر پور اور موثر جوابی کارروائی کررہی ہے۔
تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یو این آئی۔ایم افضل ۔ شا پ۔ 1348