image
Friday, Mar 29 2024 | Time 12:40 Hrs(IST)
Regional

محبوبہ مفتی کو پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں: رام مادھو

محبوبہ مفتی کو پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں: رام مادھو

جموں، 25 فروری (یو ا ین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگرمحترمہ مفتی محسوس کرتی ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات سے دراندازی بند اور وادی میں امن کی فضا قائم ہوگی تو یہ ان کی رائے ہے، لیکن انہیں مذاکرات کا فیصلہ لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، یہ فیصلہ لینا مرکز کا کام ہے۔
ریاست میں پی ڈی پی بی جے پی اتحاد کے معمار رام مادھو نے انڈین ایکسپریس کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے ’پاکستان سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں، ریاستی حکومت کو اس کا فیصلہ لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ فیصلہ لینا حکومت ہندوستان کا کام ہے۔ ہاں مگر محبوبہ جی رائے رکھ سکتی ہیں۔ وہ محسوس کرتی ہیں کہ اگر دونوں ممالک کی حکومتیں بات کریں گی تو تشدد میں کمی آئے گی۔ لیکن ریاستی حکومت فیصلہ نہیں لے سکتی، اس کا اختیار ریاست کے اپنے معاملات تک محدود ہے۔ اگر وزیر اعلیٰ صاحبہ محسوس کرتی ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات سے دراندازی بند اور وادی میں امن کی فضا قائم ہوگی تو یہ ان کی رائے ہے، لیکن انہیں مذاکرات کا فیصلہ لینے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، مذاکرات پر کوئی فیصلہ لینا مرکز کا کام ہے‘۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ح بٹ ۔ایف اے۔م الف

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image