RegionalPosted at: Jan 21 2018 5:57PM جموں وکشمیر کی سرحدوں پر انسانی خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے: محبوبہ مفتی
بارہمولہ، 21جنوری (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست کی سرحدوں پر اس وقت انسانی خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور سرحدی آبادی کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کے دونوں طرف کشمیری مر رہے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان سے اپیل کی کہ وہ جموں وکشمیر کو جنگ کا اکھاڑہ نہ بنائیں بلکہ اس کو آپسی دوستی کا پل بنائیں۔
محترمہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں پولیس ٹریننگ سینٹر شیری بارہمولہ سے تربیت پانے والے پولیس ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈکا معائنہ کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کیا۔
انہوں نے کہا ’ہماری سرحدوں پر اس وقت خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ جہاں پورا ملک ترقی کررہا ہے۔ اچھے اسپتال اور سڑکیں بن رہی ہیں۔ اچھے کالج اور اسکول بن رہے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم (نریندر مودی) بار بار ترقی کی بات کررہے ہیں۔ سب کے لئے ترقی، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔ لیکن وہیں ہماری ریاست میں کچھ اور ہورہا ہے۔ ہماری ریاست میں سرحدوں کے نذدیک رہائش پذیر لوگ بنکروں کی تعمیر کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہ اپنے گھر چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں اور ہمارے اسکول بند پڑے ہیں‘۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ح بٹ ۔ایف اے ۔م الف