Friday, Oct 22 2021 | Time 11:11 Hrs(IST)
Regional

کشمیری صحافیوں کو حق بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

کشمیری صحافیوں کو حق بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 27 ستمبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک طرف نارملسی کے بیانیے کو پیش کرنے کے لئے یہاں لچکدار صحافیوں کو باہر سے لایا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف مقامی صحافیوں کو حق بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے جموں و کشمیر میں میڈیا کو مسلسل ستائے جانے کے بارے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے موصوفہ نے ان باتوں کی جانکاری پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی ہے۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: 'میں نے جموں و کشمیر میں میڈیا کو مسلسل ستائے جانے کے بارے میں ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا۔ ایک طرف لچکدار صحافیوں کو یہاں لا کر ان سے نارمسلی کے بیانیے کو پیش کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف مقامی صحافیوں، جو انتہائی دباؤ میں کام کرتے ہیں، کو اقتدار کے سامنے سچ بولنے کے پاداش میں سزا دی جا رہی ہے'۔
قبل ازیں پی ڈی پی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: 'پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے پریس کونسل آف انڈیا اور ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں کشمیر میں صحافیوں کی منظم ایذا رسانی کے معاملے کو اٹھایا گیا ہے'۔
ٹویٹر ہینڈل پر انگریزی زبان میں تحریر مذکورہ مکتوب کے متن کو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے۔

یو این آئی ایم افضل۔ ظ ح بٹ

خاص خبریں
مودی آج ملک سے خطاب کریں گے

مودی آج ملک سے خطاب کریں گے

نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح 10 بجے ملک سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں: مایاوتی

کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں: مایاوتی

لکھنؤ ، 22 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے طالبات کوا سکوٹی اور اسمارٹ فون دینے کے وعدے پر طنز کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ الیکشن آنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی طرح ’اچھے دن‘سبز باغ کے وعدے کرنے والی کانگریس کو سمجھنا ہوگا کہ اس کے برے دن چل رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
اداکار ایلیک بالڈون نے غلطی سے خاتون  کیمرہ مین کو گولی مار دی

اداکار ایلیک بالڈون نے غلطی سے خاتون کیمرہ مین کو گولی مار دی

واشنگٹن ، 22 اکتوبر (یو این آئی/اسپوتنک) مشہور امریکی اداکار ایلیک بالڈون نے فلم ’رسٹ‘کی شوٹنگ کے دوران ایک خاتون کیمرہ مین کو غلطی سے گولی مار دی۔

...مزید دیکھیں
جون پور میں خستہ حال گھر منہدم ، چار افراد جاں بحق

جون پور میں خستہ حال گھر منہدم ، چار افراد جاں بحق

جونپور ، 22 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے کوتوالی علاقے میں ایک خستہ حال مکان گرنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سات دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
پاکستان: فیکٹری میں آتشزدگی سے ایک ہلاک ، متعدد زخمی

پاکستان: فیکٹری میں آتشزدگی سے ایک ہلاک ، متعدد زخمی

اسلام آباد ، 22 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مشروبات کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
برازیل میں کورونا کے 16853 نئے کیسز

برازیل میں کورونا کے 16853 نئے کیسز

برازیلیا ، 22 اکتوبر (یو این آئی/اسپوتنک) برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 16853 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن سے متاثرہ افراد کی تعداد 21697341 ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کی ٹیکہ کاری 100 کروڑ سے تجاوز

کورونا کی ٹیکہ کاری 100 کروڑ سے تجاوز

نئی دہلی، 21 اکتوبر (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کی ٹیکہ کاری مہم کے 279 ویں دن جمعرات کے روز 56 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے اور اس کے ساتھ ہی، ملک میں 100 کروڑ ٹیکے لگانے کی تاریخی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

قادر خان نے بالی ووڈ میں کثیر جہتی فنکار کے طور پر اپنی منفرد شناخت بنائی

21 Oct 2021 | 2:29 PM

ممبئی 21 اکتوبر (یو این آئی) ہندوستانی سنیما میں قادر خان کو ایک ایسے کثیر جہتی آرٹسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے جنہوں نے مکالمہ نگار، رائٹر، ویلن، کامیڈین کے طور پر ناظرین کے درمیان اپنی ایک انوکھی شناخت بنائی۔