image
Monday, Jan 20 2025 | Time 01:53 Hrs(IST)
Regional

پی ایم مودی کا دورہ کشمیر: گاندربل اور سری نگر کے مضافاتی علاقے فوجی چھاونی میں تبدیل، ڈرون کیمروں سے نگرانی

پی ایم مودی کا دورہ کشمیر: گاندربل اور سری نگر کے مضافاتی علاقے فوجی چھاونی میں تبدیل، ڈرون کیمروں سے نگرانی

سری نگر11جنوری(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر دارالحکومت سرینگر اور گاندربل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سرینگر کی سبھی شاہراہوں پر موبائل چیک پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جہاں راہگیروں اور مسافروں کی باریک بینی سے تلاشی کی جا رہی ہے، وہیں گاڑیوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کا کڑا پہرا بٹھایا گیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نالین پربھات، آئی جی کشمیر وی کے بردی کے علاوہ دیگر سلامتی اداروں سے وابستہ سینئر آفیسران سونہ مرگ میں خیمہ زن ہے۔
سری نگر سونہ مرگ شاہراہ پر کئی مقامات پر ایس ایس جی کمانڈوز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ فور شور روڈ ، حبک کراسنگ سے لے کر پاندچھ گاندربل تک چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو سکوٹیز اور موٹر سائیکلوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے ہفتے کے روز سری نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر میں کئی مقامات بشمول تجارتی مراکز تاریخی لالچوک، جہانگیر چوک، بتہ مالو وغیرہ میں سیکورٹی فورسز نے ناکے لگائے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کی جا رہی ہے اور ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والوں کو بھی ان ناکہ پوائنٹس پر روکا جاتا ہے اور ان کی جامہ تلاشی لی جاتی ہے اور گاڑیوں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو بھی روکا جاتا ہے اور ان کی تلاشی اور پوچھ چھ کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گگن گیر ، سونہ مرگ علاقوں کو پوری طرح سے فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ زڈ مورہ ٹنل کے اردگرد علاقوں کو ایس پی جی کمانڈوز نے اپنی تحویل میں لے کر وہاں پر کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی نیل گراٹھ ہیلی پیڈ پر اترکر گگن گیر سونہ مرگ میں زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کریں گے۔
باوثوق ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم مودی زڈ مورہ ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے اور اس جلسے کوکامیاب بنانے کی خاطر بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ نے تمام تر تیاریاں مکمل کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس، ، فوج ، سی آرپی ایف نے سونہ مرگ کی اونچی پہاڑیوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جدید ترین ڈرون کیمروں کے ذریعے پہاڑی علاقوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں اور ہر ایک گھنٹے کے بعد سیکورٹی انتظامات کے بارے میں سینئر عہدیدارو ں کو آگاہی فراہم کی جارہی ہیں۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سونہ مرگ اور گگن گیر کے پہاڑی علاقوں میں اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ 20کلومیٹر کے دائرے میں نیل گراٹھ، سونہ مرگ، گگن گیر ، ہاکنار، سرفراو ، کنگن اور دیگر علاقوں میں بھی پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری، جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ زڈ مورہ ٹنل کے افتتاح کے موقع پر موجود رہیں گے۔
زڈ مورہ ٹنل ضلع گاندربل میں گگن گیر اور سونہ مرگ شاہراہ کے درمیان 6.5کلومیٹر پر محیط ہے ۔ اس کا نام سڑک کے زڈ شکل کے حصے کے طورپر رکھا گیا ہے اور اب اس کو ٹنل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
برف باری کے بعد گگن گیر کے مقام پر کئی ہفتوں تک گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کررہ جاتی تھی تاہم اب ٹنل کی تعمیر سے اس شاہراہ پر سال بھر ٹریفک کی نقل وحمل بحال رہے گی۔

یو این آئی، ارشید بٹ

خاص خبریں
مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

مقصد صرف وہی حاصل کرتا ہے جو خیال کے بارے میں پرجوش ہے: مودی

نئی دہلی، 19 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کسی خیال کو کامیاب بنانے کے لیے اس کی طرف لگن اور کشش سب سے اہم ہے۔

...مزید دیکھیں
سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

سال 2047تک ملک کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے:راجناتھ سنگھ

جونپور:19جنوری(یواین آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ہندوستان سب سے بڑی ڈیجیٹل معیشت بن چکا ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) ہندوستانی مرد ٹیم نے اتوار کی شام کھیلے گئے فائنل میچ میں نیپال کو 18 پوائنٹس سے شکست دے کر پہلے کھو-کھو ورلڈ کپ کا خطاب جیت لیا آج اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ٹرن میں 26 پوائنٹس حاصل کیے وہیں نیپال کی ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پہلے ٹرن کا اسکور 26-0 رہا۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

وزیر اعظم مود ی نے لی مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ کی جانکاری

لکھنؤ:19جنوری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مہاکمبھ میلہ علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ کی پوری جانکاری لی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر  جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا  خطاب

ہندوستانی خواتین نے نیپال کو شکست دے کر جیتا کھو کھو ورلڈ کپ کا خطاب

نئی دہلی، 19 جنوری (یو این آئی) رفتار، حکمت عملی اور مہارت کے زبردست مظاہرہ کے ساتھ، ہندوستانی خواتین کی کھو کھو ٹیم نے اتوار کی رات اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں کھو کھو ورلڈ کپ 2025 کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی ہندوستانی خواتین نے نیلی جرسی میں کھیلتے ہوئے ایک دلچسپ فائنل میچ میں نیپال پر غلبہ حاصل کیا اور اسے 78-40 کے یک طرفہ اسکور سے جیت لیا۔

...مزید دیکھیں
مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ میلہ علاقے میں آتشزدگی،18 ٹینٹ راکھ

مہاکمبھ نگر:19جنوری(یواین آئی) مہاکمبھ نگر میں جھونسی تھانہ علاقے میں لوور سنگم کے سیکٹر 19 میں اتوار کو آگ لگنے سے 18ٹینٹ جل کر راکھ ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا  کلیدی ملزم  گرفتار عدالت  نے  پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

فلم اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کا کلیدی ملزم گرفتار عدالت نے پانچ دنوں کی پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم دیا

ممبئی، 19 جنوری (یو این آئی) فلم اداکار سیف علی خان پر انکی رہائش گاہ پہونچ کر ان پر قاتلانہ حملہ کرنے کے معاملے کے کلیدی ملزم کو ممبئ پولیس نے گرفتار کرنے کادعوی کیا ہے گرفتاری کے بعد اسے مقامی تعطیلی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے پانچ دنوں تک پولیس تحویل میں رکھے جانے کا حکم جاری کیا-
ملزم کی شناخت محمد شریف الاسلام شہزاد کے طور پر ہوئ ہے پولیس کا دعوی ہیکہ ملزم بنگلہ دیشی شہری ہے اور اس نے اپنی شہریت اور شناخت کو پوشیدہ رکھکر وجئے داس کے نام سے گزشتہ چھ ماہ سے ممبئ میں مقیم تھا اور گھریلو کام کیا کرتا تھا-
ملزم کو پولیس کی بھاری جمعیت میں دوپہر دیڑھ بجے باندرہ کی مقامی تعطیل عدالت میں پیش کیا گیا جس کے دوران پولیس ریمانڈ کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر مبینہ طور پر حملہ کیا تھا، اور وہ بنگلہ دیشی شہری ہے۔

...مزید دیکھیں

---

18 Jan 2025 | 2:22 PM

دیوداس ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے جو ایک اعلیٰ ذات کے بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور ساری خوبیوں کا مالک ہونے کے باوجود محض اس بنیاد پرگھروالوں کی مخالفت کا شکار ہوجاتا ہے کہ اسے ایک چھوٹی ذات کی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔

image