image
Friday, Mar 29 2024 | Time 10:21 Hrs(IST)
Regional

جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں کے اکھنور میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی ریلی کے لئے کچی فصل کاٹی گئی

جموں،25 مارچ (یو این آئی) جموں کے اکھنور میں کسانوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی ریلی کے مقام کو خالی کرنے کے لئے اپنی کچی فصل کاٹ دی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ماہ رواں کی 28 تاریخ کو جموں کے اکھنور تحصیل کے ڈومی ملپور گاؤں کا دورہ کرکے بھاجپا کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔
ڈومی ملپور کے کسانوں جو بقول ان کے وزیر اعظم کے دورہ کے تئیں کافی پُرخوش ہیں، کا کہنا ہے کہ جب وزیر اعظم کسان برادری کی فلاح و بہبود کے بارے میں فکرمند ہیں تو ہمیں بھی اُن کا اس طرح استقبال کرنا چاہئے۔
کچی فصل کاٹنے میں مصروف مول چند نامی ایک کسان نے یو این آئی کو بتایا 'ہماری فصل ابھی تیار نہیں ہوئی ہے لیکن کوئی بات نہیں ہمارا وزیر اعظم ڈومی گاؤں آرہے ہیں ہم یہ قربانی اُن کے لئے دیں گے'۔
ایک اور کسان دھانی رام نے مودی کو مسیحا قرار دیتے ہوئے بتایا 'وہ ہمارے حقیقی 'بھگوان' ہیں اور ہم کچی فصل کاٹ کر اُن کے لئے تھوڑا بہت نقصان برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ جہاں اُ ن کی ریلی منعقد ہونے والی ہے وہاں گیہوں کی فصل ہے'۔
کسانوں کا کہنا ہے کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کی حیثیت سے غریبوں اور کسانوں کی بہبودی کے لئے کام کیا ہے اور ان کے لئے پنشن اسکیموں کو متعارف کیا ہے اس کے بدلے ہم تھوڑی اراضی کی کچی فصل کاٹنے کے لئے تیار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جس مقام پر وزیر اعظم کو ایک ریلی سے خطاب کرنا ہے اس کے ارد گرد کم سے کم پچاس کنال اراضی پر کسانوں نے گیہوں کی کچی فصل کاٹ لی۔
بتایا جاتا ہے کہ ریلی کے دوران کانگریس کے ایک سینئر لیڈر بی جے پی میں شمولیت اختیارکرنے والے ہیں۔
یو این آئی ۔ایم افضل

خاص خبریں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image