image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 15:11 Hrs(IST)
Regional

پلوامہ کے متری گام میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری

پلوامہ کے متری گام میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری

سری نگر،18مارچ (یو این آئی) سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے متری گام علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے درمیان فائرنگ کے مختصر تبادلے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگجووں کی موجودگی کے متعلق اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے متری گام کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جس دوران طرفین کے درمیان فائرنگ کا مختصر تبادلہ ہوا۔
ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا: 'ایسا لگتا ہے کہ جنگجو ابتدائی فائرنگ کے بعد فرار ہوئے ہیں تاہم علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے'۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں سال رواں کے دوران اب تک مختلف مقامات پر تین تصادم آرائیوں میں پانچ جنگجو مارے گئے۔
یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 1203

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں
عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

عراقی وزیر اعظم نے امریکہ کو یکطرفہ ردعمل پر کیاخبردار

بغداد، 10 دسمبر (یو این آئی) عراقی وزیر اعظم محمد شیعہ السودانی نے سفارتی مشنوں کے تحفظ کے لیے اپنی حکومت کے عزم کو دہرایا ہے اور امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ عراق کی منظوری کے بغیر امریکی سفارت خانے پر حملے کا کوئی یکطرفہ جواب نہیں دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

زرمبادلہ کے ذخائر 6.1 ارب ڈالر بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر پر

ممبئی 10 دسمبر ( یو این آئی ) غیر ملکی کرنسی اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ذخائر میں اضافہ ہونے سے یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل تیسرے ہفتے 6.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 604.04 ارب ڈالر ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ میں طوفان سے چھ افراد کی موت

امریکہ میں طوفان سے چھ افراد کی موت

واشنگٹن، 10 دسمبر (یو این آئی) امریکہ کی ٹینیسی ریاست میں طوفان کی وجہ سے تقریباً چھ لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 23 زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
image