image
Friday, Oct 7 2022 | Time 11:53 Hrs(IST)
Regional

فوجی کیمپ پر فدائین حملہ, 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

فوجی کیمپ پر فدائین حملہ, 3 فوجی، 2 ملی ٹینٹ ہلاک، میجر سمیت مزید 2 اہلکار زخمی

جموں،11اگست(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعراتاعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس وجہ سے 3 فوجی ، دو ملی ٹینٹ از جان ہوئے جبکہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح مشتبہ ملی ٹینٹوں نے پرگرال فوجی کیمپ کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی جس دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو فدائین مارے گئے۔
فوج کے نائٹ کارپس ترجمان نے بتایا کہ رات کی تاریکی میں دو ملی ٹینٹوں نے فوجی کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کی جس دوران حفاظت پر مامور اہلکاروں اور جنگجووں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہوئے تین فوجی اہلکار ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ میجر سمیت دو اہلکاروں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی سے قبل فوجی کیمپ پر حملے کے بعد جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے درہال پولیس اسٹیشن سے چھ کلومیٹر کی دوری پر واقع فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح جنگجووں نے فدائین حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی شدید طورپر زخمی ہوئے اگر چہ اُنہیں اُدھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے تین فورسز اہلکاروں کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ ارشید بٹ۔ شا پ۔ 0859

خاص خبریں
ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت

ایکواڈور کی جیل میں جھڑپوں میں پانچ قیدیوں کی موت

کوئٹو، 7 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) ایکواڈور کی ایک جیل میں جھڑپ میں کم از کم پانچ قیدی ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج اپنایا

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج اپنایا

برسلز، 7 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) یورپی یونین (ای یو) نے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے پابندیوں کا ایک نیا پیکج اپنایا ہے۔

...مزید دیکھیں
شیئر بازار میں  گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز

شیئر بازار میں گراوٹ کے ساتھ کاروبار کا آغاز

ممبئی، 7 اکتوبر (یو این آئی) شیئر بازار میں جمعہ کو گراوٹ کے ساتھ کاروبار شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
شہنشاہ مکالمات، ’ راج کمار ‘بالی ووڈ  کے تنہا  راجکمار تھے

شہنشاہ مکالمات، ’ راج کمار ‘بالی ووڈ کے تنہا راجکمار تھے

(8 اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر)
نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے بھی انہیں ’راجکمار‘کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شہشاہ کل بھوش پنڈت عرف راج کمار ۔

...مزید دیکھیں
منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے: مودی

منریگا کو زیادہ مؤثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے: مودی

نئی دہلی، 6 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عہدیداروں سے مہاتما گاندھی نیشنل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کو زیادہ موثر انداز میں نافذ کرنے کی اپیل کی۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کرتا ہے: برلا

ہندوستان ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کی حمایت کرتا ہے: برلا

کیمپ جکارتہ، 06 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان نے ہمیشہ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظم کی حمایت کی ہے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی طلباء کے لئے ویزا کے عمل کو تیز کیا جائے: جے شنکر

ہندوستانی طلباء کے لئے ویزا کے عمل کو تیز کیا جائے: جے شنکر

آکلینڈ، 6 اکتوبر (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ نانییا مہوتا سے ملاقات کی کہ وہ وہاں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہندوستانی طلباء کے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی اپیل کی مسٹر جے شنکر نے ٹویٹر پر ہونے والی گفتگو کو گرمجوشی سے بھرپور اور مفید بتاتے ہوئے کہا ’’ انہوں نے کووڈ سے متاثرہ ہندوستانی طلباء کا مسئلہ اٹھایا انہوں نے نیوزی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کے لیے جلد ویزے کے عمل کی اپیل کی ‘‘۔

...مزید دیکھیں
شہنشاہ مکالمات، ’ راج کمار ‘بالی ووڈ  کے تنہا  راجکمار تھے

شہنشاہ مکالمات، ’ راج کمار ‘بالی ووڈ کے تنہا راجکمار تھے

07 Oct 2022 | 11:19 AM

نئی دہلی، 7 اکتوبر (یو این آئی) ہندی سنیما کی دنیا میں یوں تو اپنی بااثر اداکاری سے کئی فلمی ستاروں نے شائقین کے دلوں پر راج کیا، لیکن ایک ایسا بھی ستارہ تھا جس نے نہ صرف سامعین کے دل پر راج کیا بلکہ فلم انڈسٹری نے بھی انہیں ’راجکمار‘کا درجہ دیا اور وہ تھے مکالمات کے شہشاہ کل بھوش پنڈت عرف راج کمار ۔

یوپی میں ضلع پنچایت صدور اور بلاک سربراہان کو ہٹانے کا عمل پیچیدہ

07 Oct 2022 | 11:48 AM

لکھنؤ، 7 اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش کی یوگی حکومت نے ضلع پنچایت صدور اور بلاک سربراہان کو عہدے سے ہٹانے کے عمل کو پیچیدہ بناتے ہوئےدو سال سے پہلے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کئے جانے کے نظام کو نافذ کیا ہے۔

image