image
Friday, Dec 6 2024 | Time 03:59 Hrs(IST)
Regional

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

سری نگر،4 نومبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر کو پیر کے روز جموں وکشمیر اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
مسٹر راتھر کو اسمبلی کے پہلے اجلاس میں صوتی ووٹ کے ذریعے اسپیکر منتخب کیا گیا جب اپوزیشن جماعتوں نے اس عہدے کے لیے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
وزیر زراعت جاوید احمد ڈار نے اسپیکر کے عہدے کے لیے مسٹر راتھر کے نام کی تحریک پیش کی جبکہ نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی رامبن ارجن سنگھ راجو نے پانچ روزہ اجلاس کے پہلے دن اس تحریک کی حمایت کی۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، پوٹم اسپیکر مبارک گل اور اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے عبدالرحیم راتھر کو اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی کا پہلا اجلاس پیر کی صبح یہاں سخت سیکورٹی بند وبست کے بیچ شروع ہوا۔
عبدالرحیم راتھر کا تعلق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ چاڈورہ کے بانڈی پورہ گائوں سے ہے جہاں وہ سال1944 میں پیدا ہوئے۔
سات بار رکن اسمبلی رہنے والے مسٹر راتھر چرار شریف اسمبلی نشست کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
وہ اس سے قبل بھی جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں جبکہ انہوں نے سال2002 سے2008 تک پی ڈی پی اور کانگریس کی مخلوط سرکار کے دوران لیڈر آف اپوزیشن کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
علاوہ ازیں نیشنل کانفرنس کی حکومت کے دوران مسٹر راتھر نے خزانہ سمیت کئی اہم وازارتوں کے قلم داں سنبھالے ہیں۔
انہوں نے کشمیر یونیورٹی سے سال1968 میں پولیٹکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی سے سال 1971 میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
نیشنل کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد مسٹر راتھر نے سال1977 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے کر چرار شریف نشست سے کامیابی کا جھنڈا گاڑا۔
بعد ازاں انہوں نے مسلسل سال 1983،1987،1996، 2002 اور 2008 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تاہم سال2014 کے انتخابات میں پی ڈی پی کے غلام نبی لون نے ان کو ہرا دیا جس کے نتیجے میں اس نشست پر ان کا تین دہائیوں کا راج ختم ہوا۔
حالیہ اسمبلی انتخابات میں مسٹر راتھر نے ایک بار پھر ر کامیابی حاصل کرکے چرار شریف سیٹ ساتویں بار اپنے نام کر دی۔

یو این آئی - ایم افضل

خاص خبریں
مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

مودی نے فرنویس، شند، اجیت کو مبارکباد دی

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر دیوندر فرنویس اور ان کے کابینہ کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

دیویندر فڑنویس،تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی تاج پوشی

ممبئی 5 دسمبر (یو این آئی )دیویندر فڑنویس نے آج شام ممبئی تاریخی آزاد میدان میں تیسری مرتبہ بطور وزیراعلی اپنے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھایا ۔

...مزید دیکھیں
ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

ہنگامہ آرائی کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) سنبھل کے معاملے پر لوک سبھا میں کانگریس اراکین کی زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج ایوان میں ریلوے ترمیمی بل 2024 کا جواب نہیں دے سکے اور دو بار کے التوا کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی دو بار ایوان کے التوا کے بعد سہ پہر تین بجے جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی ، کانگریس کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور انہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

سپریم کورٹ کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں نرمی کی اجازت ، کارکنوں کی رجسٹریشن پر اصرار

نئی دہلی،5 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے: برلا

نئی دہلی، 05 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج کہا کہ کسی بھی رکن کو بیج لگا کر ایوان میں نہیں آنا چاہئے مسٹر برلا نے کہا کہ رول 349 کے مطابق کسی بھی رکن کو بیج لگاکر ایوان میں نہیں آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی پرچم کے علاوہ کوئی بھی رکن کوئی اور نشان یا بیج لگاکر ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا اسپیکر نے کہا کہ ایسا کرنے والا حکمران جماعت کا رکن ہو یا اپوزیشن کا، وہ سب کو بیج لگانے سے منع کریں گے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

سپریم کورٹ نے دہلی میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں مشروط نرمی کی اجازت دی

نئی دہلی،5دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعرات کو قومی راجدھانی خطہ میں فضائی آلودگی کی شدید سطح سے نمٹنے کے اقدامات میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی کی اجازت دے دی۔

...مزید دیکھیں
آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش کو 12 رنز سے شکست دے دی

سلہٹ، 05 دسمبر (یو این آئی) کپتان گیبی لوئس (60)، لی پال (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار اننگز کے بعد اورلا پرینڈرگاسٹ اور آرلین کیلی (تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت آئرلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹی۔

...مزید دیکھیں
image