image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 16:17 Hrs(IST)
Regional

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سلمان خان ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کیلئے کشمیر میں، محبوبہ مفتی سے ملاقات کی

سری نگر ، 25اپریل (یو ا ین آئی) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جو اپنی آنے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں وادی کشمیر میں ہیں، نے یہاں ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ان کے ہمراہ فلم کے پروڈیوسررمیش تورانی اور باڈی گارڈ شیرا بھی تھے۔ رمیش تورانی نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’ ہم وزیر اعلیٰ میڈم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ریس تھری کے آخری مرحلے کی شوٹنگ کے لئے کشمیر میں ہمارا خیرمقدم کیا‘۔ ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے گذشتہ روز ’ریس تھری‘ کے عملے کے ساتھ سری نگر پہنچنے پر سب سے پہلے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ فلم کے عملے نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ایک گھنٹے تک بات چیت کی اور بعدازاں فلم کی آخری مرحلے کی شوٹنگ کے لئے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ گئے۔ سلمان خان اس سے قبل سپر ہٹ ثابت ہونے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں سونہ مرگ آئے تھے۔ تب وہ قریب دو ہفتوں تک سونہ مرگ میں خیمہ زن تھے۔ انہوں نے جنوبی کشمیر میں ’بجرنگی بھائی جان‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک غریب بیوہ کے خاندان کو اپنا لیا تھا۔ بتادیں کہ وزیر اعلیٰ محترمہ مفتی نے گذشتہ برس کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو کشمیر کا برانڈ امبیسڈر بنانا چاہتی ہیں۔ 15 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ساتھ انیل کپور، بابی دیول، جیکولین فرنینڈز، ڈیسی شاہ اور ثاقت سلیم بھی نظر آئیں گے۔
یو این آئی۔ ظ ح بٹ ۔ ظ ا۔ این یو۔

خاص خبریں
بہتر کل کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ضروری ہے: مودی

بہتر کل کے لیے مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری ضروری ہے: مودی

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہتر کل کے لیے آج مضبوط انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔

...مزید دیکھیں
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ای وی ایم-وی وی پیٹ پر طلب کی وضاحت

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پیٹ) پرچیوں کی گنتی کو 100 فیصد تک بڑھانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے کئی وضاحتیں دینے کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کو کہا کہ کیا مائیکرو کنٹرولر ایک بار پروگرام کرنے کے قابل ہے؟
جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی کی بنچ نے الیکشن کمیشن سے آج دوپہر دو بجے سے پہلے ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی سے متعلق کئی حقائق کو واضح کرنے کو کہا۔

...مزید دیکھیں
مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق  مارا: راہل

مودی نے امیروں کا 16 لاکھ کروڑ کا قرض معاف کر کے غریبوں کا حق مارا: راہل

نئی دہلی، 24 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر راست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صنعت کاروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر کے غریبوں کا حق چھینا ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

نئی دہلی،24اپریل (یو این آئی) شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن سمپت راؤ کالے کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) مقررکیاہے ان کی تقرری19 اپریل 2024 سے موثر ہوگئی ہے مسٹر کالے کی تقرری کے بارے میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اواورایم ڈی ڈاکٹر پروین سنہانے کہاکہ میں مسٹرگجانن کاٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے نئے سی ای اوکے طور پر خیر مقدم کرتاہوں۔

...مزید دیکھیں
مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کیلئے بی جے پی کی کوشش:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 24اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ بی جے پی مذہب کے نام پر انتخابات میں کامیابی کی کوشش کر رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن ایس کالے کوسی ای اومقرر کیا

24 Apr 2024 | 4:17 PM

نئی دہلی،24اپریل (یو این آئی) شمالی دہلی میں 70 لاکھ کی آبادی کو بجلی فراہم کرنے والی معروف پاور یوٹیلیٹی ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل نے گجانن سمپت راؤ کالے کو کمپنی کا نیا چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او) مقررکیاہے ان کی تقرری19 اپریل 2024 سے موثر ہوگئی ہے مسٹر کالے کی تقرری کے بارے میں ٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے سی ای اواورایم ڈی ڈاکٹر پروین سنہانے کہاکہ میں مسٹرگجانن کاٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کے نئے سی ای اوکے طور پر خیر مقدم کرتاہوں۔ بجلی سپلائی کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے مسٹرکالے یقیناٹاٹاپاور-ڈی ڈی ایل کوکامیابی کی نئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image