RegionalPosted at: Apr 28 2017 2:49PM کپواڑہ فدائین حملہ: سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع
سری نگر، 28 اپریل (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے پنز گام اور اس سے ملحقہ جنگلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تلاشی مہم چوکی بل میں جمعرات کو 155 فیلڈ رجمنٹ آرٹلری ہیڈکوارٹرس پر ہوئے فدائین حملے کے مرتکبین میں سے جائے وقوع سے فرار ہونے والے ایک جنگجو کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ اس فدائین طرز کے حملے میں ایک فوجی کیپٹن اور ایک جونیئر کمیشنڈ افسر (جے سی او) سمیت 3 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کاروائی میں دو فدائین حملہ آور مارے گئے تھے۔ جاری۔یو این آئی۔ ظ ح بٹ ۔ج ا۔م الف