RegionalPosted at: Jun 18 2018 1:32PM کشمیر: ’رمضان سیز فائر‘ کے خاتمے کے ساتھ ہی سرچ آپریشنوں کا سلسلہ بحال
سری نگر، 18 جون (یو ا ین آئی ) وادی کشمیر میں ’رمضان سیز فائر‘ کی مدت ختم ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے کارڈن اینڈ سرچ آپریشنز اور ناکے بٹھاکر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ بحال کردیا ہے۔ ’رمضان سیز فائر‘ کے خاتمے پر پہلا کارڈن اینڈ سرچ آپریشن پیر کی علی الصبح جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں چلایا گیا۔
تاہم یہ سرچ آپریشن پرامن طور پر اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اس دوران ریاستی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) نے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ناکے بٹھاکر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
یو این آئی کے نامہ نگار نے پیر کے روز شہر کے مختلف مقامات پر ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کو گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا۔ بتادیں کہ وادی میں رمضان المبارک کے پیش نظر جاری ایک مہینے کی یکطرفہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے اتوار کے روز اس میں مزید توسیع کرنے سے انکار کردیا۔ مرکزی حکومت نے 16 مئی کو وادی میں ماہ رمضان کے دوران سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کو معطل رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
جاری ۔ یو این آئی ظ ح بٹ ۔ ر ب ۔