image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 15:33 Hrs(IST)
Regional

شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، جیش محمد سے وابستہ مقامی جنگجو ہلاک

شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، جیش محمد سے وابستہ مقامی جنگجو ہلاک

سری نگر، 8 اپریل (یو این ائی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے آرم پورہ سوپور میں بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے تصادم میں جیش محمد سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے مہلوک جنگجو کی شناخت سوپور کے رہنے والے سجاد احمد ڈار کے طور پر ظاہر کی ہے۔
پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا: 'سوپور میں جاری تصادم کی جگہ سے جیش محمد سے وابستہ ملی ٹنٹ سجاد احمد ڈار کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے'۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سعدہ پورہ سوپور سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد نے سنہ 2018 میں جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور یہ عام نوجوانوں کو جنگجو بنانے میں ملوث تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ جس رہائشی مکان میں جنگجو موجود تھے، میں بدھ کی صبح آگ لگی جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
سرکاری ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آرم پورہ سوپور کے گل آباد میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور سوپور پولیس کے ایس او جی نے مذکورہ علاقے کو گذشتہ شام محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کی علی الصبح طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔
یو این آئی ظ ح بٹ

خاص خبریں
عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک  کی توسیع کردی

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔

...مزید دیکھیں
مودی نے ہنومان جینتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

مودی نے ہنومان جینتی پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی

ٹونک 23 اپریل ( یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بھگوان ہنومان کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

...مزید دیکھیں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے آخر کار وزیر اعلی اروند کجریوال کو ان کی بڑھتی ہوئی شوگر کے لئے انسولین دے دی۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image