image
Tuesday, Jun 2 2020 | Time 00:59 Hrs(IST)
Regional

شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، جیش محمد سے وابستہ مقامی جنگجو ہلاک

شمالی کشمیر کے سوپور میں تصادم، جیش محمد سے وابستہ مقامی جنگجو ہلاک

سری نگر، 8 اپریل (یو این ائی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے آرم پورہ سوپور میں بدھ کی علی الصبح شروع ہونے والے تصادم میں جیش محمد سے وابستہ ایک مقامی جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔
جموں وکشمیر پولیس نے مہلوک جنگجو کی شناخت سوپور کے رہنے والے سجاد احمد ڈار کے طور پر ظاہر کی ہے۔
پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا: 'سوپور میں جاری تصادم کی جگہ سے جیش محمد سے وابستہ ملی ٹنٹ سجاد احمد ڈار کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ مکان کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے'۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق سعدہ پورہ سوپور سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد نے سنہ 2018 میں جنگجوئوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور یہ عام نوجوانوں کو جنگجو بنانے میں ملوث تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ جس رہائشی مکان میں جنگجو موجود تھے، میں بدھ کی صبح آگ لگی جس کی وجہ سے وہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔ یہ رپورٹ فائل کئے جانے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
سرکاری ذرائع نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آرم پورہ سوپور کے گل آباد میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور سوپور پولیس کے ایس او جی نے مذکورہ علاقے کو گذشتہ شام محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ بدھ کی علی الصبح طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس میں ایک جنگجو مارا گیا۔
یو این آئی ظ ح بٹ

خاص خبریں
ملک کے ہرضلع میں میڈیکل کالج قائم کرے گی مرکزی حکومت: مودی

ملک کے ہرضلع میں میڈیکل کالج قائم کرے گی مرکزی حکومت: مودی

بنگلور، یکم جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی صورتحال سے نمٹنے اور اس کے واسطےاختیار کیے گئے طریقوں کے لئے پیر کے روز یدیوروپا سرکار کی ستائش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا وائرس  کی تعداد 1.90  لاکھ سے متجاوز، ساتویں نمبر پرہندوستان

کورونا وائرس کی تعداد 1.90 لاکھ سے متجاوز، ساتویں نمبر پرہندوستان

نئی دہلی، یکم جون (یواین آئی) ملک میں كورونا وائرس کے نئے کیسز میں دن بہ دن ہو رہے اضافہ سے متاثرین کی کل تعداد 1.90 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
چین سرحد پر کشیدگی کی صورت حال سے آگاہ کرے حکومت:کانگریس

چین سرحد پر کشیدگی کی صورت حال سے آگاہ کرے حکومت:کانگریس

نئی دہلی یکم جون (یو این آئی)کانگریس نے چین سرحد پر ہندوستانی علاقہ میں چینی فوج کی دراندازی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو وہاں کی حقیقی صورت حال سے ملک کو آگاہ کرنا چاہئے نیز اس معاملے پر عوام اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
راجیہ سبھاکی باقی 18 سیٹوں کے لئے 19جو ن کو انتخابات ہوں گے

راجیہ سبھاکی باقی 18 سیٹوں کے لئے 19جو ن کو انتخابات ہوں گے

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) راجیہ سبھا کی باقی 18سیٹوں کے لئے انتخابات 19جون کو ہوں گے۔

...مزید دیکھیں
شکاگو میں فائرنگ میں 16لوگوں کی موت ، 30زخمی

شکاگو میں فائرنگ میں 16لوگوں کی موت ، 30زخمی

شکاگو، یکم جون (یواین آئی)امریکہ کے شہر شکاگومیں گزشتہ تین دنوں کے دوران گولی باری کے واقعات میں کم سے کم 16لوگوں کی موت ہوگئی اور 30زخمی ہوگئے ۔

...مزید دیکھیں
سمندری طوفان: شاہ نے گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی

سمندری طوفان: شاہ نے گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سمندری طوفان کے مہاراشٹر، گجرات اور دمن و دیو سے ٹکرانے کے اندیشہ کے درمیان آج ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لیا اور ان ریاستوں کو مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

...مزید دیکھیں
پی پی ای کٹ کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے ڈی آر ڈی او کا الٹرا کلین  آلہ

پی پی ای کٹ کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے ڈی آر ڈی او کا الٹرا کلین آلہ

نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ملک کی اہم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)نے پی پی ای کٹ، بجلی کے آلات اور کپڑوں وغیرہ کو جراثیم سے پاک کرنے کیلئے الٹراکلین نام کا آلہ تیار کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

وراٹ کے پاس ہر شاٹ ہے تو روہت کے پاس وقت : اتھپا

01 Jun 2020 | 8:21 PM

ممبئی، یکم جون (یو این آئی) ہندوستانی بلے باز رابن اتھپا نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے پاس ہر طرح کے شاٹس کا ایک خزانہ ہے اور محدود اوورز کے نائب کپتان روہت شرما کے پاس گیند کو ہٹ کرنے کے لئے بہت سارا وقت رہتا ہیں۔

جموں وکشمیر: ہائی کورٹ، ضلعی اور ذیلی عدالتوں میں گرمائی تعطیلات منسوخ

01 Jun 2020 | 10:07 PM

سری نگر، یکم جون (یو این آئی) کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے عدلیہ کے کام کاج پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے آنے والی گرمائی تعطیلات کو منسوخ کیا ہے جو 8 جون 2020ء سے شرو ع ہونے والی تھیں۔

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image