image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 13:58 Hrs(IST)
National

جے این یو نے جزوی طور پر ہاسٹل فیس میں اضافہ واپس لیا

جے این یو نے جزوی طور پر ہاسٹل فیس میں  اضافہ واپس لیا

نئی دہلی، 13نومبر (یو این آئی) جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)کی ایکزکیوٹیو کمیٹی نے گزشتہ کچھ دنوں سے جاری طلبا کی تحریک کے پیش نظر فیس میں اضافہ کے بڑے حصہ کو جزوی طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سےطلبا ابھی بھی مشتعل ہیں۔
جے این یو ٹیچر ایسوسی ایشن نے بھی انتظامیہ کے اس فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جے این یو انتظامیہ نے کمزور طبقے کے طالب علموں کے لئے ہاسٹل کے کمرے کے کرایہ اور بجلی پانی کے بل ، میس اور صفائی کی سروس میں 50 فیصد کی چھوٹ دی ہے لیکن جن طالب علموں کو جونیئر فیلو شپ یا سینئر فیلو شپ یا اس کے برابر کوئی دیگر فیلوشپ ملتی ہے تو ان کے لئے یہ رعایت لاگو نہیں ہو گی۔ جن طالب علموں کو نان نیٹ فیلوشپ یا ایم سی ایم فیلوشپ ملتی ہے انہیں بھی 50 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔
انتظامیہ کی طرف سے جاری ریلیز کے مطابق 11 بجے رات تک ہاسٹل میں لوٹنے کے فیصلے کو واپس لے لیا ہے اور ڈائننگ ہال میں ڈریس کوڈ کو لاگو کرنے کے فیصلے کو بھی واپس لے لیا ہے لیکن میس بل اور دیگر اخراجات میں اضافہ کو واپس نہیں لیا ہے۔ خط افلاس سے نیچے والے طالب علموں کے لئے ہاسٹل کمرے کے کرائے میں اور پانی بجلی کے بل میں 50 فیصد کی چھوٹ دی ہے۔معاشی طور پر کمزور طالب علموں کو فی سمسٹر 1100 روپے دینے ہوں گے اور ہر سال 250 برتن کے لئے اور 50 روپے اخبارات کے لئے دینے ہوں گے۔ میس کا خرچ بھی حقیقی شرح کے حساب سے وصول کیا جائے گا۔
جاری
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کی 12ویں فہرست میں اتر پردیش، پنجاب، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کی سات نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے

رانچی، 16 اپریل (یو این آئی) جھارکھنڈ میں ای ڈی کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں پھر سے دارالحکومت رانچی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

16 Apr 2024 | 1:58 PM

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کی 12ویں فہرست میں اتر پردیش، پنجاب، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کی سات نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے آج تلنگانہ اور اتر پردیش کی پانچ اسمبلی نشستوں کے ضمنی انتخابات اور اڈیشہ اسمبلی انتخابات کے لیے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image