image
Friday, Mar 29 2024 | Time 16:49 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

کامیڈی فلم میں کام کریں گے جان ابراہم

کامیڈی فلم میں کام کریں گے جان ابراہم

ممبئی 12 جون (یو این آئی) بالی وڈ کے ماچو مین جان ابراہم کامیڈی فلم میں کام کریں گے۔
بالی ووڈ میں جان کی شبیہ ماچو ہیرو کی ہے۔
انہیں اکثر ایکشن فلموں کے آفر آتے ہیں لیکن گرم مسالہ، ہاوس فل ۔
2 اور ویلکم بیک جیسی فلموں میں کام کرکے انہوں نے بتا دیا کہ وہ کامیڈی میں بھی پیچھے نہیں هیں۔
حالیہ برسوں میں جان ابراہم نے فورس اور شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا جیسی ایکشن فلموں میں کام کیا ہے اور ان دنوں وہ پرمانو - دی اسٹوری آف پوكھرن میں کام کر رہے ہیں۔
جان کو کامیڈی فلمیں بھی راس آتی ہیں اور اسی لئے وہ ایک اور مزاحیہ فلم میں کام کرنے والے ہیں۔
ایسا خیال ہے کہ جان ابراہم اب ایک رومانٹک کامیڈی میں کام کرنے والے ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کا کام انیس بزمي کریں گے جبکہ ٹی سیریز کے ساتھ کریز انٹرٹینمنٹ فلم کو پروڈیوس کرے گا۔
اکتوبر میں فلور پر جانے والی اس فلم کے لئے ابھی تک کوئی باقاعدہ اعلان نہیں ہوا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جان کی ہیروئن کے لئے جاری تلاش کے درمیان پرنیتی چوپڑا سے بھی بات کی گئی ہے لیکن ان کی جانب سے ابھی کوئی گرین سگنل نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1302

image