image
Friday, Mar 29 2024 | Time 18:19 Hrs(IST)
Entertainment » Film Review

ہند-چین جنگ پر فلم بنائیں گے جے پی دتہ

ہند-چین   جنگ پر فلم بنائیں گے  جے پی دتہ

ممبئی، 31 مئی (یو این آئی) بالی ووڈ کے جانے مانے فلم ہدایت کار جے پی دتہ چین اور ہندستان کی جنگ پر مبنی فلم بنانے جارہے ہیں۔
غلامی، یتیم، بٹوارہ، شتریہ، بارڈر، رفیوجی، ایل او سی کارگل اور امراؤ جان جیسی فلمیں بناچکے جے پی دتہ 11 برس کے طویل وقفے کے بعد پلٹن نامی فلم کی ہدایت کرنے جارہے ہیں۔
جس میں ابھشیک بچن ، پلکت سمراٹ اور سورج پنچولی جیسے ستارے اس فلم میں نظر آئیں گے۔
جے پی دتہ نے 1997 میں بارڈر فلم بنائی تھی جس نے کامیابی کی نئی تاریخ رقم کی تھی ۔
پلٹن 1962 میں چین اور ہندستان کے درمیان جنگ پر مبنی فلم ہوگی۔
اس فلم کی شوٹنگ سکم اور لداخ میں کی جائے گی۔
بتایا جارہا ہے کہ شوٹنگ کی جگہ طے ہوگئی ہے اور شوٹنگ کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
ابھشیک کے ساتھ جے پی دتہ کی یہ چوتھی فلم ہوگی۔
ابھشیک اور قرینہ کپور کو جےپی دتہ نے ہی پہلی مرتبہ فلموں میں لانچ کیا تھا۔
یو این آئی۔
ایم جے۔

image