OthersPosted at: Jan 12 2018 7:58PM سپریم کورٹ کے موجودہ حالات تشویش ناک:ممتابنرجی
کلکتہ 12جنوری(یو این آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے سپریم کورٹ کے چارججوں کی چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام میں مرکزی حکومت کے مداخلت کی وجہ سے ’’عدالتی جمہوریت خطرے میں پڑگئی ہے ۔
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سماجی ویب سائٹ کے ذریعہ اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ’’سپریم کورٹ سے متعلق جو حقائق آج ججوں کی ز بانی سامنے آئی ہے وہ بہت ہی افسوس ناک ہے ۔یہ چاروں سپریم کورٹ کے سینئر جج ہیں اور ایک شہری ہونے کی حیثیت سے ملک کے تمام باشندوں کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے ۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ عدالت اور میڈیا جمہوریت کے اہم ستون ہے ۔عدالتی نظام میں مرکزی حکومت کے ذریعہ مداخلت ملک کی جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے آج سینئر جج جسٹس جے چیلمیشور،جسٹس رنجن گگوئی،جسٹس ایم بی لوکور اور جسٹس کورین جوزف نے ہندوستان کے عدالتی تاریخ میں پہلی مرتبہ پریس کانفرنس کرکے سپریم کورٹ کے اندرونی معاملات کو اجاگر ہے۔ان چاروں ججوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو کچھ ہورہا ہے، اس کی وجہ سے ملک کی جمہوریت خطرے میں آگئی ہے ۔
یواین آئی ۔نور۔ج ا۔م الف