Entertainment
23 Feb 2021 | 5:50 PMممبئی، 23 فروری (یو این آئی) ہمہ جہت صلاحیت کی مالک پوجا بھٹ نے نہ صرف ادکاری میں شہرت حاصل کی بلکہ فلمسازی اور ہدایت کاری میں بھی اپنے بہترین صلاحیت سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا پوجا بھٹ کی پیدائش 24 فروری 1972 کو ممبئی میں ہوئی۔ ان کے والد ہندی فلموں کے معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر مہیش بھٹ ہیں پوجا بھٹ نے اپنے کیرئر کا آغاز محض 17سا ل کی عمر میں اپنے والد کی ٹیلی فلم ’ڈیڈی‘ سے کیا تھا۔ یہ فلم ایک شرابی باپ اور اس کی بیٹی کے رشتے پر مبنی تھی۔ اس فلم میں شرابی باپ کا رول انوپم کھیر نے ادا کیا تھا۔ پوجا نے اپنی پہلی ہی فلم میں ادکاری کا لوہا منوایا۔ اس فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔
see more..
22 Feb 2021 | 5:21 PMممبئی،22 فروری (یواین آئی) بالی وڈ اداکار ورون دھون اور اداکارہ کریتی سینن کی جوڑی آنے والی فلم ’بھیڑیا‘ میں نظرآئے گی ہدایتکار امر کوشک ہارر فلم 'بھیڑیا' بنانے جا رہے ہیں۔ فلم میں ورون دھون اور کریتی سینن ایک ساتھ نظرآئیں گے ۔ یہ فلم دنیش ویزان کے پروڈکشن ہاؤس کی تیسری ہارر فلم ہوگی فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے علاوہ اس کا ٹیزر بھی آن لائن جاری کیا گیا ہے۔
see more..
21 Feb 2021 | 5:58 PMممبئی، 21 فروری (یو این آئی) بالی ووڈ میں سورج بڑجاتیہ کا ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے گھریلو ، صاف ستھری اور دل کو چھو لینے والی فلمیں بنا کر ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔
see more..
17 Feb 2021 | 2:56 PMممبئی، 17 فروری (یو این آئی )ہندی فلمی دنیا میں جاں نثار اختر کو ایک ایسے نغمہ نگار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے نغموں کو عام زندگی کے ساتھ منسلک کرکے ایک نئے دور کا آغاز کیا۔
see more..
17 Feb 2021 | 2:43 PMنئی دہلی، 17 فروری (یو این آئی) نمی کا اصل نام نواب بانو ہے۔ ان کے والد عبدالحکیم انگریزی فوج کے ٹھیکے دار تھے والدہ کا نام وحیدن تھا، جو اپنے وقت کی معروف گلوکارہ تھیں اور فلموں میں کام بھی کر لیتی تھیں نمی کی پیدائش 18 فروری 1933 کو آگرہ میں پیدا ہوئی ان کے والد عبدالحکیم ایبٹ آباد (پاکستان) کے رہنے والے تھے وحیدن بمبئی کی فلم انڈسٹری میں خاصا اثر و رسوخ رکھتی تھیں، خاص طور پر ان کے خاندان کے تعلقات ہدایت کار محبوب خان کے ساتھ کافی اچھے تھے۔
see more..