image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 19:01 Hrs(IST)
Others

شیخ ابوبکر نمایاں خدمات کے عوض غلاف کعبہ کے ٹکڑے سے سرفراز

شیخ ابوبکر نمایاں خدمات کے عوض غلاف کعبہ کے ٹکڑے سے سرفراز

کالی کٹ، 5جنوری (یو این آئی) جامعہ الثقافۃ سنیہ الاسلامیہ کے وائس چانسلر شیخ ابوبکر احمد کو غلاف کعبہ کا ایک ٹکڑ ا پیش کرتے ہوئے سعودی عرب حکومت کے نمائندے عثمان یحی البکری اور شیخ صالح محمد الحجازی نے کہا کہ ان کی حکومت یہ تحفہ ان شخصیات کو پیش کرتی ہے جو دعوتی، اسلامی، تعلیمی اور دیگر کاموں میں نمایاں خدمات انجام دیتی ہیں۔
سعودی عرب کے دونوں نمائندے نے گزشتہ رات مرکز یہاں مرکز کے چار روزہ روبی جبلی عالمی کانفرنس کے روحانی کانفرنس کے دوران مسٹر ابوبکر کو پیش کیا اور کہاکہ ہمیں آپ کی خدمات دیکھ بہت خوشی ہورہی ہے اور جس طرح آپ نے تعلیمی اور تصوف کے میدان میں کام کیا ہے وہ قابل مبارکباد ہے۔
اس موقع پر شیخ ابوبکر نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے غلاف کعبہ کے ٹکڑا پیش کرنے پر حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سعودی حکومت کا یہ تحفہ ہمارے لئے بیش قیمتی تحفہ ہے اور سرمایہ حیات بھی۔ انہوں نے روحانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دوڑ بھاگ کی زندگی میں جب کہ انسان پریشان حال ہے اور زندگی کی آشائش کے بعدبھی سکون میسر نہیں ہے ایسی صورت حال اللہ کا ذکر ہی قلب کو سکون فراہم کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز میں جہاں تعلیم کے علاوہ دیگر باتوں پر زور دیا جاتا ہے وہیں ذکر و اذکار اور روحانیت پر بھی زور دیا جاتا ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ تھورا وقت نکال کر اللہ کا ذکر کریں تاکہ وہ دیگر برائیوں سے بچ سکیں۔ اس پروگرام میں ہزاروں لوگوں نے مسلمانوں اور ملک کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی کیں۔اس کے اہم شرکاء میں سید تنویر ہاشمی، سید شہیر بشیر بخاری حیدرآباد، ڈاکٹر مجیب الرحمان علیمی یوپی، سی محمد فیضی، ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری، ڈاکٹر حسین ثقافی، اس کے علاوہ بیرون ممالک کے درجنوں شرکاء تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔ شا پ۔ 1612

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

ہندوستانی معیشت میں گجرات کا حصہ 8.3 فیصد : سیتا رمن

احمد آباد، 20 اپریل (یو این آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات قومی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں 8.3 فیصد سے زیادہ کا حصہ ڈال رہا ہے جبکہ اس کی آبادی پانچ فیصد ہے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

کانگریس نے بی جے پی پر تریپورہ میں اس کے پولنگ ایجنٹس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا

اگرتلہ، 20 اپریل (یو این آئی) تریپورہ میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد کانگریس نے ہفتہ کو الزام لگایا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے جمعہ کو شہر کے ابھویا نگر، بدرگھاٹ اور نندن نگر علاقوں سمیت کئی مقامات پر اپوزیشن کے حامیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا: سلیم پرویز

نئی دہلی/ کشن گنج، 20اپریل (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو مسلمانوں کا مسیحا قرار دیتے ہوئے بہار مدرسہ بورڈ کے سا بق چیرمین اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے لیڈر سلیم پرویز نے کہاکہ مسٹر نتیش کمار نے سرکاری مدارس میں اصلاحات اور مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ میں باعزت اضافہ کرکے مسلمانوں کے مسیحا ہونے کا ثبوت پیش کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image