NationalPosted at: Oct 15 2018 7:32PM کووند، نائیڈو، مودی نے کلام کو خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 15 اکتوبر (یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی مرکزی وزرا نے سابق وزیراعظم اے پی جے عبدالکلام کے 87 ویں یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا۔
مسٹر کووند نے پیر کی صبح یہاں راشٹریہ پتی بھون میں ڈاکٹر کلام کی تصویر پر پھولوں کا ہار پہناکر انہیں دلی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر راشٹریہ پتی بھون کے ملازمین اور افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی ڈاکٹر کلام کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
مسٹر نائیڈو نے اپنے پیغام میں ڈاکٹر کلام کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی سادگی، حب الوطنی، بچوں سے محبت اور کام کے تئیں لگن کو یاد کیا۔
انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر کلام دیہی علاقوں کی ترقی اور سائنسی ترقی کو عام آدمی تک پہنچانا چاہتے تھے۔ ملک ان کے جیسے بڑے خواب دیکھنے والے رہنما کو ہمیشہ یاد رکھے گا اور نوجوان نسل ان سے مسلسل تحریک حاصل کرتی رہے گی۔ ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا ہی ان کی سچی عقیدت ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ ظ ا۔