image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 14:18 Hrs(IST)
Regional

پہلے بی جے پی کے قائدین صرف وعدے کئے اور اب ان پر تنقید کررہے ہیں - کمل ناتھ

پہلے  بی جے پی کے قائدین صرف وعدے کئے اور اب ان پر تنقید کررہے ہیں - کمل ناتھ

جھابوا ، 11 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج ریاست میں پندرہ سال تک حکومت کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف اقتدار میں رہتے ہوئے صرف وعدے کرکے عوام کو دھوکہ دیا اور اب حزب اختلاف میں بیٹھنے پر اس کے رہنما ’تنقید کی سیاست‘ کر رہے ہیں۔
مسٹر کمل ناتھ نے گجرات سے متصل قبائلی اکثریتی جھابوا ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر تعلقات عامہ کے وزیر پی سی شرما ، وزیر سیاحت سریندر سنگھ بھگیل ، وزیر زراعت سچن یادو اور سینئر قبائلی رہنما کانتی لال بھوریہ بھی موجود تھے۔
مسٹر کمل ناتھ نے جھابوا میں جلد از جلد ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ یہاں کے عوام کو بی جے پی کے پندرہ سال اور کانگریس کے آٹھ ماہ کے حکمرانی کا موازنہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کو صرف آٹھ ماہ ہوئے ہیں۔ اس دوران ، کانگریس نے اپنی پالیسی اور منشا کا تعارف کرادیا ہے۔ کانگریس نے عہد نامہ میں کئے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قرض معافی کے علاوہ حکومت نے بجلی ، پنشن اور دیگر وعدوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اقدامات کئے ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

میڈرڈ، 28 مارچ (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار اور دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو میڈرڈ اسپین ماسٹرز 2024 بیڈمنٹن کے پہلے راؤنڈ میں کینیڈا کی وین یو ژانگ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 7 زخمی

بیروت، 28 مارچ (یو این آئی) جنوبی لبنان کے کئی قصبوں اور دیہاتوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

یادیو آج گونا اور کھجوراہو میں لوگوں سے خطاب کریں گے

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو آج گونا اور کھجوراہو لوک سبھا میں انتخابی مہم پر رہیں گے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image