image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 15:30 Hrs(IST)
Regional

کمل ناتھ آج گورنر سے ملاقات کرکے باضابطہ حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں گے

کمل ناتھ آج گورنر سے ملاقات کرکے باضابطہ حکومت بنانے کا  دعوی پیش کریں گے

بھوپال، 14 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش میں نو منتخب کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر کمل ناتھ آج یہاں گورنر آنندي بین پٹیل سے ملاقات کرکے ان کے رہنما منتخب ہونے کے سلسلے میں باضابطہ اطلاع دے کر نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کریں گے۔
کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کمل ناتھ 11 بجے راج بھون پہنچیں گے ۔ ان کے ساتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج دیپک باوریا، سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ، اجے سنگھ، سریش پچوری اور ارون یادو بھی موجود رہیں گے۔مسٹر کمل ناتھ پارٹی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ اور لیڈر منتخب ہونےکے سلسلے میں گورنر کو باضابطہ آگاہ کرائیں گے۔
سمجھا جارہا ہے کہ اس کے ساتھ ہی گورنر کمل ناتھ کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لئے دعوت دیں گی۔ وہیں انتظامی سطح پر، نئی حکومت کی حلف کی تقریب کے لئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ مسٹر کمل ناتھ کچھ وزراء کے ساتھ ریاست کے نئے وزیر اعلی کے طور پر دو تین دن کے اندر حلف لیں گے۔ ان کے قانون ساز جماعت کے رہنما بننے کے بعد وزراء کے نام کے بارے میں اعلی سطح پر بات چیت شروع ہو گئی ہے۔
پندرہویں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے مطابق ریاست کی 230 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس نے 114 سیٹوں پر اور بی جے پی نے 109 سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے۔ سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے کانگریس نے بی ایس پی کے دو، ایس پی کے ایک اور چار آزاد امیدوار ممبران اسمبلی کو ملا کر کل 121 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعوی کیا ہے۔
ریاست میں پندرہ برس کے بعد کانگریس حکومت کی تشکیل کر رہی ہے۔
یو این آئی۔ع ا۔

خاص خبریں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل کانگریس لیڈر بی جے پی میں شامل ہو گئے

میسور، 25 اپریل (یو این آئی) ایک اچانک سیاسی پیشرفت میں کرناٹک پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ششروتا گوڑا، جنہوں نے کانگریس کے سابق صدر اور وائناڈ کے ایم پی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا کے دوران کنیا کماری سے کشمیر گئے تھے، بدھ کو پارٹی چھوڑ دی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

مہاراشٹر میں ودربھ اور مراٹھواڑہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں پر جمعہ کو ووٹنگ

ممبئی، 25 اپریل (یو این آئی) مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو ودربھ کی پانچ اور مراٹھواڑہ کی تین سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image