Entertainment » TelevisionPosted at: Nov 23 2016 7:56PM لوگوں کو مہمان بنانے والے کپِل شرما خود بنیں گے مہمان
ممبئی، 23 نومبر (یواین آئی) اپنے شو میں نامور شخصیات کو مہمان بنانے والے مشہور مزاحیہ اداکار کپِل شرما اب خود مہمان بننے والےہیں۔ کپِل نے اپنے 'شو کامیڈی نائٹ ود کپِل ' اور 'کپِل شرما شو' میں کئی مشہور شخصیات کو مہمان بنایا ہے۔ کپِل اب خود مہمان بننے والےہیں۔ کرن جوہر کا مشہور چیٹ شو 'کافی ود کرن' کاپانچواں سیزن کافی سرخیوں میں ہے۔کپِل اب اس کا حصہ بننےوالےہیں۔کپِل کو اس شو میں آنے کے لئے کرن نے باقاعدہ انہیں دعوت نامے کے ساتھ کچھ تحفے بھی بھیجے ہیں۔کپِل نے ان تحائف اور دعوت نامے کو سوشل ویب سائٹ پر اشتراک کیا ہے۔ ان تحائف میں چاکلیٹ، گفٹ واؤچر، کوکیز اور ساتھ میں ایک شیمپین کی بوتل بھی نظر آرہی ہے۔ کپِل نے اس شو میں بلائے جانے پر خوشی ظاہر کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے، ’’آپ کے پیارے شو 'کافی ود کرن' میں مجھے بلانے کے لئے شکریہ کرن جوہر سر اور بہت سے شاندار تحائف کے لئے بھی شکریہ۔‘‘ یواین آئی۔اےایم۔