NationalPosted at: Jun 9 2023 10:38PM کیپٹن کپل شرما نےایئر فورس اسٹیشن فرید آباد کی کمان سنبھالی
نئی دہلی،9 جون (یو این آئی) گروپ کیپٹن کپل شرما نے 05 جون 23 کو ایئر فورس اسٹیشن فرید آباد میں ایک پروقار تقریب میں گروپ کیپٹن کے ایس گنیش سے اسٹیشن کی کمان سنبھالی گروپ کیپٹن کپل شرما نے دسمبر 1997 میں ہندوستانی فضائیہ کی لاجسٹکس برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا انہوں نے اپنے سروس کیرئیر کے دوران آپریشنل بیسز اور بیس ریپیر ڈپوز میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے۔ انہوں نے اسٹریٹجک مینجمنٹ اور ڈیفنس ایکوزیشن مینجمنٹ کورسز کیے ہیں۔ انہوں نے کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ سکندرآباد میں ہائر ڈیفنس مینجمنٹ کورس میں بھی شرکت کی ہے۔ ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف اور چیف آف ائیر اسٹاف نے شاندار خدمات پر ان کی تعریف کی ہے۔
ایئر فورس اسٹیشن فرید آباد ویسٹرن ایئر کمانڈ کے لیے ایک اہم لاجسٹکس مرکز ہے۔ یہ ہندوستانی فضائیہ کی مختلف اکائیوں کو قیمتی لاجسٹکس سپورٹ فراہم کرتا ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔۔م الف