image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 17:01 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

ریڈیو جاکی بنیں گی کرینہ کپور

ریڈیو جاکی بنیں گی کرینہ کپور

ممبئی، 8 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور ریڈیو جاکی بننے جا رہی ہیں۔

کرینہ کپور واٹ وومین وانٹ وتھ کرینہ کپور خان نامی ریڈیو شو شروع کررہی ہیں ۔
اس شو میںوہ بالی وڈ کی خواتین سیلیبریٹی سے بات کریں گی۔
یہ شو 10 دسمبر سے شروع ہوگا جس میں کرینہ کپور، سورا بھاسکر، کرشمہ کپور، سوہا علی خان، زویا اختر، ریگا جھا، سنی لیونی ، ملیکا دوآ، امرتا ارورہ سے بات کرتی نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا ’’اگر زندگی ایک فلم ہے تو ہم لڑکیوں کی اوپننگ 'س' سے ساری کہہ کر ہوتی ہے۔
کیا یہ ہمارا معاشرہ کہتا ہے؟ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اسے تبدیل کرنا چاہئے؟ تھوڑا ڈھک لو، تھوڑا آہستہ بولو، تھوڑا ٹھیک سے بیٹھو، تھوڑی فٹ ہو جا ... یہ تھوڑا تھوڑا کہہ کر مچا دیا ہے شور ...لیکن اب نہیں۔
گھر لیٹ آؤں تو میرے کریکٹر پر شک، ایسا کیوں کہتے ہیں لوگ ... ہمارا حق کہاں ہے؟ ‘‘
کرینہ کپور خان نے کہا ’’اس شو کے دوران ان کی بہن کرشمہ کپور کئی راز اجاگر کریں گی‘‘۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1259

image