image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 13:09 Hrs(IST)
Entertainment » Celebrity Brithday

اداکاراؤں کو مختلف شناخت دلائی کرشمہ نے

اداکاراؤں کو مختلف شناخت دلائی کرشمہ نے

(سالگرہ 25 جون کے موقع پر)
ممبئی 24 جون ( یو این آئی) بالی ووڈ میں کرشمہ کپور کا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اداکاراؤں کو فلموں میں روایتی طور پر پیش کئے جانے کے طریقوں کو تبدیل کرنے کی طرف اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

ممبئی میں 25 جون 1974 کو پیدا ہونے والی کرشمہ کو اداکاری کے فن وراثت میں ملی۔
ان کے والد رندھیر کپور اداکار جبکہ ماں ببیتا جانی مانی فلم اداکارہ تھیں۔
کرشمہ نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کےآغاز سال 1991 میں آئی فلم’ پریم قیدی‘ سے کیا۔
نوجوان محبت کی کہانی پر بنی اس فلم میں ان کے ہیرو کے کردار ہریش نے نبھایا۔
فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔
ساتھ ہی کرشمہ کی اداکاری کو بھی سراہاگیا۔

فلم ’پریم قیدی‘ کی کامیابی کے بعد کرشمہ نے پولیس آفیسر، جگر ،اناڑی، انداز اپنا اپنا، دلارا جیسی سپر ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کی۔
ان فلموں کو ناظرین نے پسند تو کیا لیکن کامیابی کا
کریڈٹ بجائے ان کے فلم اداکاروں کو دیا گیا۔

کرشمہ کی قسمت کا ستارہ سال 1996 میں آئی فلم راجہ ہندوستانی سے چمکا۔
اس فلم میں ان کے ہیرو کے طور پر عامر خان تھے۔
بہترین نغموں ، موسیقی اور اداکاری سے سجی اس فلم کی کامیابی نےکرشمہ اسٹار کے طور پر قائم کر دیا۔

جاری یو این آئی۔
شا پ۔
1600

image