image
Thursday, Sep 19 2019 | Time 20:04 Hrs(IST)
  • ۔۔۔۔
  • گھٹیا بیج، جراثیم کش انتظامات پر بل آئے گا: روپالا
  • نئے موٹروھیکل قانون کی مخالفت میں ٹرانسپورٹرس کا چکہ جام
  • کمیٹی ’وکرم‘ سے رابطہ ٹوٹنے کی وجوہات کا جائزہ لے رہی ہے: اسرو
  • استر میزائل کے پانچ تجربات‘ سبھی کامیاب
  • کمزور امریکی ائر ڈیفنس سسٹم سعودی عرب میں حملے روکنے میں ناکام:روس
  • قومی شہری رجسٹر کا کوئی جواز نہیں : سی پی آئی ۔ایم
  • ندی میں مچھلی پکڑنے گئے تین نوجوانوں کی موت
  • کیجریوال کا طاق۔جفت منصوبہ گمراہ کرنے والا :کانگریس
  • گریٹر نوئیڈا میں اعلی سطح کی نیشنل پولس یونیورسٹی قائم کی جائے گی
  • ساکشی اور دویا باہر، پوجا کانسی سے چوکی
  • سی بی آئی نے راجیوکمارکا سراغ لگانے کے لیے ڈی جی پی کو لکھا خط
Election

یدی یورپا نے اسمبلی و پارلیمنٹ کے اراکین کی 24مئی کو میٹنگ بلائی

یدی یورپا نے اسمبلی و پارلیمنٹ  کے اراکین کی 24مئی کو میٹنگ بلائی

بنگلورو، 20مئی (یو این آئی) مختلف ایکزٹ پول میں کرناٹک میں ہوئے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی جیت کی پیشن گوئی سے پر جوش پارٹی کے ریاستی بی جے پی کے صدر اور اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بی ایس یدی یورپا نے ووٹوں کی گنتی کے دوسرے دن 24مئی کو نومنتخب راکین پارلیمنٹ کے ساتھ پارٹی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ بلائی ہے۔
پارٹی کے ذرائع کے مطابق مسٹر یدی یورپا نے پہلے یہ میٹنگ نے پہلے یہ 21مئی کو بلانے کامنصوبہ بنایا تھا لیکن اب جمعہ تک کے لئے میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔
تقریباََ تمام ایگزٹ پول جائزوں میں کرناٹ کی مجموعی 28لوک سبھا سیٹوں میں سے بی جے پی کو 18سے 25سیٹیں تک ملنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ یہ ریاست میں حکمراں اتحادکے معاونین کانگریس اور جنتادل (ایس) کے متحد ہونے کے بعد بھی ممکنہ نتائج کے برعکس ہے۔ پولنگ کے بعد جائزوں میں اتحادی معاونین کے کھاتہ میں صرف تین سے دس سیٹیں جیتنے جانے کا دعوی کیا گیا ہے جو پیشن گوئی کے مقابلہ بہت کم ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1505

خاص خبریں
رام مندرپر کوئی بیان بازی نہ ہو اور  عدلیہ پر   اعتماد رکھیں:مودی

رام مندرپر کوئی بیان بازی نہ ہو اور عدلیہ پر اعتماد رکھیں:مودی

ناسک ، 19 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں بیان بازی کرنے والے رہنماؤں کو نصیحت کی کہ وہ ملک کے نظام عدل پر یقین رکھیںمہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی ’مہا جنادیش یاترا‘ کے اختتام کے موقع پر یہاں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ، ’’دو تین ہفتوں سے بہادر اور بڑبولے لوگ رام مندر کے تعلق سے بیان بازی کررہے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
مودی اقوام متحدہ میں کشمیر نہیں، کثیرجہتی عالمی امور کو اٹھائیں گے

مودی اقوام متحدہ میں کشمیر نہیں، کثیرجہتی عالمی امور کو اٹھائیں گے

نئی دہلی، 19ستمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ اور امریکہ کے اپنے دورہ میں کشمیر اور آرٹیکل 370 کے معاملہ کو توجہ نہیں دیں گے بلکہ وہ اپنی بات بدلتی دنیا کے بڑے امور خاص طورپر کثیر جہتی عالمی نظام کے معاملات پر ہندستان کی توقعات اور کردار کو نمایاں کریں گےخارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔

...مزید دیکھیں
چدمبرم کوراحت نہیں: عدالتی تحویل کی مدت میں تین اکتوبر تک توسیع

چدمبرم کوراحت نہیں: عدالتی تحویل کی مدت میں تین اکتوبر تک توسیع

نئی دہلی‘19 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا بدعنوانی معاملے میں آج بھی راحت نہیں ملی اور ان کی عدالتی تحویل کی مدت میں 3اکتوبر تک کے لئے توسیع کردیآئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار چدمبرم کو 14دن کی عدالتی حراست کی مدت مکمل ہونے کے بعد آج راوز ایونیو میں واقع خصوصی جج اجے کمار کوہار کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

...مزید دیکھیں
حکومت چنمیانندکو تحفظ فراہم کر رہی ہے : کانگریس

حکومت چنمیانندکو تحفظ فراہم کر رہی ہے : کانگریس

نئی دہلی، 19 ستمبر (یواین آئی) کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اتر پردیش کے شاہ جہاں پور میں عصمت دری کی متاثرہ لڑکی کو کٹہرے میں کھڑا کر رہی ہے اور عصمت دری کے ملزم اورپارٹی کے لیڈر چنميانند کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ نے لڑاکو طیارے تیجس میں پروازبھری

راج ناتھ نے لڑاکو طیارے تیجس میں پروازبھری

نئی دہلی،19ستمبر(یواین آئی)وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ملکی ساختہ ہلکے لڑاکو طیارے تیجس میں جمعرات کو پرواز بھریمسٹر سنگھ دودن کے دورے پر بنگلورو کےلئے روانہ ہوئے ہیں آج صبح 10بجےانہوں نے تیجس کے دو انجن والے طیارے میں پرواز بھری تیجس میں پرواز بھرنے والے وہ ملک کے پہلے وزیردفاع ہیں۔

...مزید دیکھیں
کشمیر مسئلے کے حل کے لیے ہندوپاک کے درمیان مذاکرہ ہو: گٹریس

کشمیر مسئلے کے حل کے لیے ہندوپاک کے درمیان مذاکرہ ہو: گٹریس

اقوام متحدہ،19ستمبر(یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹریس نے کہا ہے کہ کشمیر مسئلہ حل کرنے کے لیے ہندوستان پاکستان کے درمیان مذاکرہ ہونا ضروری ہےمسٹر گٹریس نے کہا کہ کشمیرخطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

...مزید دیکھیں
رامناتھن گلاسگو پری کوارٹر میں

رامناتھن گلاسگو پری کوارٹر میں

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی ) ہندوستان کے رام كمار رامناتھن نے گلاسگو میں چل رہے 46،600 یورو کی انعامی رقم والے مرے ٹرافی چیلنجر ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔

...مزید دیکھیں
تاریخ دہرانے کے مقصد کے ساتھ اتریں گے سشیل

تاریخ دہرانے کے مقصد کے ساتھ اتریں گے سشیل

19 Sep 2019 | 7:57 PM

نئی دہلی، 19 ستمبر (یو این آئی ) نو سال بعد عالمی کشتی چمپئن شپ میں واپسی کر رہے دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ پہلوان سشیل کمار قازقستان کے نور سلطان میں جمعہ کو فری اسٹائل مقابلوں میں اپنے 74 کلوگرام کلاس میں تاریخ دہرانے کے مضبوط ارادے سے اتریں گے۔

image