OthersPosted at: Aug 12 2020 1:37PM کرناٹک: بس میں آگ لگنے سے 5 افراد کی ہلاکت اور 27 کے زخمی ہونے کا اندیشہ
چتردرگ، 12 اگست ( یواین آئی) بدھ کے روز علی الصبح کرناٹک کے وجے پورہ سے بنگلور جانے والی ایک پرائیویٹ بس میں آگ لگنے سے دو بچوں سمیت 5 افراد کے ہلاک اور 27 کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہری یور تعلقہ کے کے آر ہلی میں قومی شاہراہ نمبر چار پر ایک پرائیویٹ بس آگ لگ گئی۔ حادثے کے وقت بس میں 32 مسافر سوار تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ اس حادثے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بس کے انجن میں خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ ہری یور پولیس سپرنٹنڈنٹ رادھیکا نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 27 مسافروں کا علاج ہری یور کے ایک سرکاری اسپتال میں کیا جارہاہے ۔
پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
یواین آئی،اظ