OthersPosted at: Dec 9 2019 1:13PM کرناٹک ضمنی انتخابات کے نتیجہ:بی جےپی تین سیٹوں پر فاتح
بینگلورو،9دسمبر(یواین آئی)کرناٹک اسمبلی ضمنی انتخابات میں پیر کو جاری ووٹوں کی گنتی میں 12بجے تک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)نے تین سیٹوں کی جیت حاصل کرلی اور نو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔بی جےپی نے کانگریس اور جنتا دل (سیکولر)کو انتخابی جیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
اسمبلی کی 15سیٹوں کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔دوپہر 12بجے تک بی جےپی نے تین سیٹوں پر جیت حاصل کرلی ہے اور نو سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئے ہے۔یلاپور،ہیرے کیرو اور اتھانی اسمبلی سیٹ سے بی جےپی کے امیدوار تقریباً اے ایچ شیورام،بی سی پاٹل اور مہیش ارناگوڑ کماتلی جیتے ہیں۔جبکہ کانگریس کے دو اور آزاد امیدوار ایک سیٹ پر سبقت بنائے ہوئے ہیں۔
یہ ضمنی انتخابات وزیراعلی بی ایس یدورپا کےلئے بہت اہم مانے جارہے ہیں۔ریاست میں ان سیٹوں پر پانچ دسمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔اس ضمنی انتخابات میں 156مرد اور نو خواتین سمیت کل 165امیدواروں نے اپنی قسمت آزمائی تھی۔کانگریس اور جنتا دل (سیکولر)کے 17باغی اراکین کو نااہل ٹھہرائے جانے کی وجہ سے اسمبلی کی یہ سیٹیں خالی ہوئی تھیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تھانی،کاگواڑ،کوکک،یلاپور،ہیرے کیرور،رانی بینور،وجے نگر،چکبلا پور،کے آر پورم،یشونت پورم،مہالکشمی لے آؤٹ،شیواجی نگر،ہوسکوٹے،کے آر پیٹ اور ہنرسر علاقوں میں 4185پولنگ بوتھوں پر ہوئے الیکشن میں 66.25فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔
کرناٹک اسمبلی میں کل 224سیٹیں ہیں۔17اسمبلی اراکین کو نااہل ٹھہرائے جانے کے بعد اسمبلی سیٹیں 207رہ گئیں ۔اس لئے اکثریت کےلئے 104سیٹوں کی ضرورت تھی۔بی جےپی کے پاس اس وقت 105سیٹیں ہیں جن میں ایک آزاد امیدوار نے حکومت کو حمایت دی ہے۔15سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے کے بعد اسمبلی میں 222سیٹیں ہوجائیں گے۔اس صورت میں اکثریت کا اعدادو شمار111ہوگا۔بی جےپی کو اقتدار میں بنے رہنے کےلئے کم ازکم چھ سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔
یواین آئی۔اےایم۔