NationalPosted at: Mar 20 2018 3:00PM کارتی کی عرضی پر سماعت تین اپریل تک ملتوی
نئی دہلی، 20مارچ(یو این آئی) سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے والی کارتی چدمبرم کی عرضی پر سماعت تین اپریل تک ملتوی کردی ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی بنچ نے آج کہاکہ وہ کارتی کی عرضی پر تین اپریل کو سماعت کرے گی۔
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے کارتی نے عدالت عظمی میں عرضی دائر کرکے آئی این ایکس میڈیا سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ای ڈی کے دائرہ اختیار پرسوالات کھڑے کئے ہیں۔ کارتی نے کہا کہ ای ڈی نے اپنی لکشمن ریکھا پار کی ہے۔
کارتی پر پیٹر مکھرجی اور اندرانی مکھرجی کی اس وقت کی ملکیت والے آئی این ایکس میڈیا میں 350کروڑ روپے کے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فارن انوسٹمنٹ پروموشن بورڈ سے منظوری دلانے کے لئے رشوت لینے کا الزام ہے ۔ اس وقت کارتی کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر خزانہ تھے۔
سی بی آئی نے کارتی کو گذشتہ 28 فروری کو لندن سے لوٹتے وقت چینئی ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا تھا اور کچھ دیر بعد پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ وہ فی الحال عدالتی تحویل میں ہیں۔
یو این آئی ج ا