RegionalPosted at: Sep 22 2017 9:47AM ایس ایس بی کیمپ پر حملے کے معاملے میں دو افراد گرفتار
جموں، 22 ستمبر (یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سلامتی دستہ(ایس ایس بی) کے کیمپ پر ہوئے مشتبہ دہشت گرد انہ حملے کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس نے گزشتہ دیررات یہ گرفتاریاں کی ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے يواین آئی کو آج صبح بتایا کہ 20 ستمبر کو جواہر سرنگ کے قریب ایس ایس بی کیمپ پر ہوئے مشتبہ دہشت گردانہ حملے کے معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں افراد مقامی ہیں۔ پستول اور دیگر ہتھیار ان سے برآمد ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ رامبان ضلع کی بنيهال تحصیل میں جواہر سرنگ کے قریب ایس ایس بی کیمپ حملہ ہوا تھا جس میں ایس ایس بی کاایک حولدار شہید ہو گیا تھا جبکہ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہو گیا تھا۔ یو این آئی۔ س ک۔ 0930