RegionalPosted at: Jan 6 2018 10:22AM کشمیر میں برف کے تودے گرنے سے بیکن آفیسر سمیت چار افراد ہلاک
سرینگر، 6 جنوری، (یو این آئی) شمالی کشمیر کے تنگدھار میں کل ہوئی زبردست برفباری کے بعد امدادی کام پوری رات جاری رہا اور اس حادثے میں ایک بیکن آفیسر سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ سادھنا ٹاپ پربرفانی تودوں کی زد میں آکر گاڑی اور لاپتہ چھ لوگوں کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
سرکاری ذرائع نے آج یو این آئی کو بتایا کہ گزشتہ شب راحت اور بچاؤ مہم جاری رہی اور رک رک کر برفباری ہونے اور حدبصارت میں کمی کی وجہ سےاس مہم میں کافی دقتیں آئی ہیں ۔ حالانکہ ریسکیو ٹیم نے دو لوگوں کو باہر نکال لیا ہے جن میں ایک بچہ اور ایک بزرگ شخص شامل ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں اور یہ ابھی بھی 400 فٹ کی گہرائی میں ہے۔ پھسلن اور اندھیرے کی وجہ سے انہیں باہر نہیں نکالا جا سکا ہے اور امدادی ٹیم انہیں نکالنے کی کوشش کر ر ہی ہے۔
جاری۔ یو این آئی۔ شا پ۔ 1015