RegionalPosted at: Feb 19 2020 1:50PM جنوبی کشمیر میں شبانہ تصادم آرائی، تین جنگجو ہلاک
سری نگر، 19 فروری (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کانجی بل ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک شبانہ تصادم آرائی میں تین جنگجو ہلاک ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوتے ہی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے پلوامہ کے کانجی ترال علاقے کو منگل کی شب محاصرے میں لے لیا اور علاقے کی طرف آ نے جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ فورسز کی طرف سے تلاشی کارروائی کے دوران طرفین کے درمیان جھڑپ چھڑ گئی جس کے نتیجے میں تین جنگجو ہلاک ہوئے۔
پولیس ذرائع نے مہلوک جنگجوؤں کی شناخت جہانگیر رفیق وانی، عمر مقبول بٹ اور عزیر امین بٹ کے بطور کی ہے جو انصار غزوۃ الہند نامی عسکری تنظیم سے وابستہ تھے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جائے تصادم آرائی سے اسلحہ, جس میں اے کے 47 اور اے کے 56 رائیفلز بھی شامل ہیں، بر آمد کیا ہے۔
یو این آئی ایم افضل